معتمد خارجہ ہند کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا جائے گا - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-15

معتمد خارجہ ہند کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا جائے گا - نواز شریف

لاہور
پی ٹی آئی
وزیرا عظم پاکستان نوازشریف نے آج کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے معتمد خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرے گا ۔ اس دورہ کے موقع پر’’تمام مسائل بشمول کشمیر پر تبادلہ خیال ہوگا‘‘ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرس کے ساتھ یہاں ایک اجلاس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہم‘‘ معتمد خارجہ ہند کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کریں گے کیونکہ پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے ۔ اگر معتمد خارجہ ہند، یہاں آتے ہیں تو پاکستان تمام مسائل پر بات کرے گا۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ نئے معتمد خارجہ ہند ایس جئے شنکر کے دورہ کا اعلان کل وزیر اعظم ہندنریندر مودی نے کیا۔ اس سے قبل مودی نے ا پنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے تمام سارک ممالک کے دیگر صدور سے بات چیت کی تھی اور کھیل مقابلوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔ ہند۔ پاک تعلقات میں6ماہ کی سرد مہری کے بعد کرکٹ ڈپلومیسی کو تعلقات کو سدھارنے اہمیت دی جارہی ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت گزشتہ اگست میں آخری لمحات میں معطل کردی تھی ۔ کیونکہ ہائی کمشنر پاکستان برائے دہلی نے کشمیر کے علیحدگی پسند قائدین سے بات چیت کی تھی ۔ وزیر اعظم نے کل اعلان کیا کہ جئے شنکر بہت جلد’’ سارک یاترا‘] کریں گے تاکہ سارک ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیاجائے ۔ مودی نے آج شریف سے فون پر بات چیت کی جس کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ اس سے دو گھنٹہ قبل صدر امریکہ بارک اوباما نے وزیر اعظم پاکستان سے فون پر بات چیت کی تھی ۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ایک آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں لیکن یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ میڈیا اپنی ذمہ داری اور احساس جوابدہی کو ملحوظ رکھے ۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے صفائے تک شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری رہے گی ۔

All issues will be discussed with Indian Foreign Secretary : Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں