داعش بندوق برداروں کا لیبیائی ملیشیا کو انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-15

داعش بندوق برداروں کا لیبیائی ملیشیا کو انتباہ

تریپولی
آئی اے این ایس
اسلامی اسٹیٹ داعش کے وفادار بندوق برداروں نے لیبیاء کے مقامی ملیشیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ مغربی شہر سرتے کو اتوار تک چھوڑ دیں ۔ جنگجوؤں ن بہائی اور دارا کے تیل کے چشموں پر بھی حملہ کیا ہے ، جو شہر کے قریب واقع ہے ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے لیبیا ہیرالڈ کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ کل عسکریت پسندوں نے سرتے کے دور یڈیو اسٹیشن پر قبضہ حاصل کرلیاتھا ، جہاں سے قرآن کی آیت نشر ہورہی تھیں اور داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی تقاریر سنائی جارہی تھیں ۔ گروپ کے ترجمان ابو محمد العدنانی نے یہ بات بتائی ۔ لیبیاء قومی فوج کے جنگی طیاروں نے کئی راؤنڈ فضائی حملے کئے ہیں ۔ لیکن فوری طور پر اموات کی تعداد معلوم نہ ہوسکی ۔ لیبیا میں ان دنوں فوج کے ہاتھوں اور اسلام پسند عسکریت پسندوں میں لڑائی تعطل کا شکار ہے ۔ ان حالات میں دہشت گردی کے لئے لوگوں کی بھرتی کے لئے حالات ساز گار بن گئے ہیں ۔27جنوری کو داعش سے ملحقہ تنظیم نے لیبیا کی ایک بڑی ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا جس میں9افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے ۔ دسمبر کے اوائل میں بھی مسلح گروپس نے جو داعش کے وفادار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، مشرقی شہر درنا میں اپنا اڈہ قائم کیا تھا۔

ISIS growing in Libya, warns Libyan official

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں