امریکہ میں تین مقتول مسلم طلبہ کے جنازہ میں ہزارہا افراد کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

امریکہ میں تین مقتول مسلم طلبہ کے جنازہ میں ہزارہا افراد کی شرکت

Deah-Barakat-wife-Yusor-Mohammad-Abu-Salha-sister-Razan-Mohammad-Abu-Salha
امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں قتل کئے گئے3مسلمان طلبہ کے جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کی وجہ سے نماز مسجد کے بجائے قریب میں واقع یونیورسٹی کے میدان میں ادا کی گئی ۔ مقتولین میں شامل2نوجوان بہنوں کے والد نے امریکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کا پتہ لگائیں کہ اس تہرے قتل کے پیچھے مذہبی منافرت تو کارفرما نہیں تھی۔ 23سالہ شادی برکت ان کی 21سالہ بیوی یوسرابو صالحہ اور ان کی بہن رزان ابو صالحہ کو منگل کو کریگ اسٹیفن بکس نامی46سالہ ایک شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا ۔ پولیس کے مطابق یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا اس واقعہ کی وجہ پارکنگ کے حوالہ سے پیدا ہونے والا ایک تنازعہ تھا یا مذہبی منافرت ۔ پولیس نے کریگ اسٹیفن کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کیا ہے جب کہ تحقیق کاروں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ قتل کا سبب پارکنگ معاملہ پر جھگڑارہا تاہم تحقیقاتی عہدیدار اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اسٹیفن نے مذہبی منافرت کے جذبہ کے تحت ان افراد کا قتل کیا جیسا کہ مقتولین مسلمان تھے ۔ یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر توجہ کر مرکز بن چکا ہے اور ترکی کے صدر طیب اردگان نے اس سلسلہ میں اظہار خیال نہ کرنے پر صدر بارک اوباما، نائب صدرجوبائیڈن اور وزیر خارجہ جان کیری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اردگان نے جو اس وقت مسیکسیکو کے دورہ پر ہیں ، کہا کہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے پر اگر آپ خاموش رہتے ہیں تب ساری دنیا بھی آپ کے تعلق سے خاموش تماشائی بنی رہے گی ۔ کیلیفورنیا میں پیش آئے اس تہرے قتل کے واقعہ پر سوشل میڈیا میں کافی بحث چھڑ گئی ہے اور امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کے تعلق سے کافی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف حالیہ ہفتوں میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ مقتول بہنوں کے والد محمد ابو صالح نے ایک مسجد میں تدفین کے موقع پر اوباما سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آئی کے تحقیق کاروں کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ اس کیس کو مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز جرم کے زاویہ سے دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے افراد خاندان بدلہ کے خواہاں نہیں ہیں اور نہ ہی اسٹیفن کو سزا دئیے جانے کی پرواہ ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنائے جانے کے خواہاں ہیں کہ امریکہ میں موجود دیگر مسلمانوں کو اس طرح کے جرائم کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ قتل کئے جانے والے تینوں افراد نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا ۔ دوسری جانب اسٹیفن کی بیوی اور چند دیگر پڑوسیوں نے کہا کہ ملزم پارکنگ کے معاملہ پر برہم ہوگی اتھا اور وہ مسلمانوں کے خلاف کسی طرح کی نفرت کا جذبہ نہیں رکھتا تھا ۔ اسٹیفن کی بیوی کرین بکس نے کہا کہ اس کا شوہر منگل کو اسکول سے واپس آیا اور یہ دیکھ کر برہم ہوگیا کہ اس کے پارکنگ علاقہ میں کسی اور نے اپنی گاڑی کھڑی کی ہے۔ چیپل ہل کی پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں ۔

Thousands attend funeral for 3 Muslim students shot in Chapel Hill
Deah Barakat, his wife Yusor Mohammad Abu-Salha and her younger sister Razan Mohammad Abu-Salha were killed in the couple’s apartment in Chapel Hill
Craig Stephen Hicks, 46, was charged with three counts of murder.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں