مانجھی کے خلاف ایف آئی درج کرنے جنتادل یو کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

مانجھی کے خلاف ایف آئی درج کرنے جنتادل یو کا مطالبہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر جتن رام مانجھی کے اس تبصرہ پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ترقیاتی پراجکٹس میں انہیں کمیشن ملا کرتا تھا ۔ اسی دوران مانجھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف علامتی طور پر یہ بات کہی تھی تاکہ یہ بتایاجاسکے کہ اتنے اعلیٰ عہدہ تک بھی رقم پہنچتی ہے ۔ان کا یہ مطلب نہیں تھا کہ انہیں واقعی پیسہ ملتا تھا۔تاہم مانجھی کے اس تبصرہ نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ جنتادل یو کے رکن اسمبلی اور پارٹی ترجمان نیرج کمار نے ریاستی پولیس سربراہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے خلاف ریاست پولیس سربراہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں کمیشن ملا تھا ۔ نیرج کمار نے ڈی جی پی کو بھیجے گئے مکتوب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈی جی پی ٹھاکر کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مانجھی کے خلاف انسداد رشوت ستانی قانون(1989) اور انڈین ایویڈنس ایکٹ1872کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔ واضح رہے کہ مانجھی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انجینئرس اور ٹکنوکراٹس پلوں کی تعمیر کے پراجکٹس کی لاگت میں اضافہ کیا کرتے تھے اور اس کا کچھ حصہ کنٹراکٹرس اور کچھ مجھے بھی دیا کرتے تھے ۔ جب ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے مانجھی سے یہ جاننا چاہا کہ بحیثیت چیف منسٹر انہیں کتنا کمیشن دیاجاتا ہے ، تو انہوں نے کہا کہ یہ صرف ای علامتی بیان ہے تاکہ یہ بتایاجاسکے کہ اتنے اعلیٰ عہدہ تک بھی رقم پہنچائی جاتی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کی حیثیت سے کوئی رقم نہیں لی ۔
دریں اثناء چیف منسٹر مانجھی نے اپنے ایک وفادار کو چیف وہپ مقرر کیا ہے جب کہ موجودہ چیف وہپ شراون کمار نے اسے غیر قانونی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہنوز اس عہدہ پر فائز ہیں ۔ ضلع نالندہ کے اسلام پور حلقہ کے رکن اسملی راجیو رنجن نے آج کہا کہ جتن مانجھی نے7فروری کو اسپیکر اسمبلی کو تحریر کئے گئے ایک مکتوب میں کہا تھا کہ موجودہ چیف وہپ شراون کمار کی بجائے انہیں چیف وہپ مقرر کیا جائے۔ شراون کمار نتیش کمار کے وفادار بتائے جاتے ہیں ۔

ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب جنتادل یو کے سینئر قائد نتیش کمار کی جانب سے جتن رام مانجھی کو چیف منسٹر بہار کی حیثیت سے اپنا جانشین مقرر کئے جانے کو غلطی قرار دئیے جانے کے بعد مانجھی نے آج کہا کہ انہوں( نتیش) نے کوئی چھوٹی نہیں بلکہ بہت بڑی غلطی کی ہے ۔ مانجھی نے کہا کہ میں نے سیاست میں34سال گزارے ہیں اور بحیثیت وزیر و رکن اسمبلی مختلف عہدوں پر کام کیا ہے ۔ انہوں(نتیش) نے مجھے کٹھ پتلی تصور کرتے ہوئے ایک بڑی غلطی کی ہے ۔ مانجھی نے جواب تک نتیش کمار کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ سال مئی میں چیف منسٹر بننے کے بعد ایک تا دو مہینے کے لئے ان کی ہر ہدیات پر عمل کرتا تھا جس کے بعد لوگوں نے مجھے ربر اسٹامپ چیف منسٹر اور نتیش کمار کی جانب سے بذریعہ ریمورٹ چلایاجانے والا چیف منسٹر کہنا شروع کردیا ۔ اس کے بعد میری عزت نفس نے میرے ضمیر کو کچوکے دینے شروع کردئیے اور میں غریبوں کے حقوق کے لئے کام کرنے لگا جسے نتیش کمار اور ان کے قریبی افراد نے پسند نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ مانجھی نے1980ء کے دہے میں رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں غریب ضرور ہوں لیکن عزت نفس رکھتا ہوں۔ مانجھی نے بتایا کہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے مختلف وزارتوں میں درمیانی افراد کے خلاف کارروائی شروع کی جو ترقی کے لئے مختص رقم کا بڑا حصہ ہڑپ کرجاتے تھے ۔ وہ لوگ میرے خلاف متحد ہوگئے اور میرے خلاف کارروائی کے لئے نتیش کمار پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ۔

Nitish camp wants FIR against Manjhi for commission remark

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں