سال میں دو مرتبہ اثاثہ جات کی تفصیلات داخل کی جائیں - مرکزی حکومت کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

سال میں دو مرتبہ اثاثہ جات کی تفصیلات داخل کی جائیں - مرکزی حکومت کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت کے تمام عہدیدار لوک پال ایکٹ کی عمل آوری کے پیش نظر اس سال دو مرتبہ اپنے اثاثہ جات و ذمہ داریوں کی تفصیلات پیش کریں گے ۔ لوک پاک اور لوک آیوک ایکٹ کے مطابق یکم اگست2014ء تک اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کی تفصیلات اس سال30اپریل سے قبل داخل کرنی چاہئے ۔ محکمہ عملہ جات اور تربیت کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ31مارچ2015ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے اس ایکٹ کے تحت آئندہ سالانہ ریٹرن31جولائی تک یا اس سے قبل داخل کیاجانا چاہئے ۔ لوک پال ایکٹ کے تحت ان کی جانب سے داخل کئے جانے والے اعلانات موجودہ سرویسس قواعد کے تحت اضافی طور پر غیر منقولہ جائیداد کے ریٹرنس بھی داخل کرنا ہوگا ۔ محکمہ ملازمین کے سالانہ آئی پی آر کے ادخال کے سلسلہ میں تمام محکموں سے تعمیل کی رپورٹ بھی طلب کررہا ہے سالانہ آئی پی آر31دسمبر2014ء تک موجودہ سنٹرل سیول سرویسس(کنڈکٹ) قواعد1964ء کے تحت31جنوری2015ء تک ریٹرنس ادخال درکار ہے ۔ تمام وزارتوں یا محکموں کے معتمدین سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو لوک پال ایکٹ کے تحت آر پی آر سی اور ریٹرنس داخل کرنے مناسب مشورہ دیں ۔31جنوری2015ء کو سنٹرل سیول سرویسس کے گروپ اے عہدیداروں کی جانب سے داخل کئے جانے والے آئی پی آر س کے سلسلہ میں ایک تعمیلی رپورٹ30اپریل2015ء تک داخل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ سرویسس کو کنٹرول کرنے والے ارباب مجاز کی جانب سے کی جانے والی ایسی ہی کارروائی کا سی سی ایس( کنڈکٹ) رولس کے تحت احاطہ نہیں کیاجائے گا۔

Lokpal: Babus to file property returns twice for this year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں