تلنگانہ اور آندھرا کے 14 خصوصی معاشی زونس کی منسوخی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

تلنگانہ اور آندھرا کے 14 خصوصی معاشی زونس کی منسوخی

حیدرآباد
پی ٹی آئی
وزارت کامرس، تلنگانہ اور اے پی میں14خصوصی معاشی زونس کے قیام کی رسمی منظوری کو منسوخ کرسکتی ہے۔ دکن انفراسٹر کچر اینڈ لینڈ ہولڈنگس لمٹیڈ نامی کمپنی یہ معاشی زونس قائم کرنے والی تھی ۔ یہ کمپنی قدیم ریاست آندھرا پردیش میں حکومت نے قائم کی تھی۔ وزارت کامرس کے تحت منظوری بورڈ کے ایجنڈہ کے مطابق تلنگانہ میں12خصوصی معاشی زونس اور آندھرا پردیش میں2خصوصی معاشی زونس کی منظوری دی گئی تھی ۔ منظوری بورڈکا اجلاس20 فروری کو منعقد ہونے والا ہے جس میں امکان ہے کہ مذکورہ خصوصی معاشی زونس کے سلسلہ میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے ایک فیصلہ کیاجائے گا ۔ خصوصی معاشی زونس کو جو رسمی منظوری دی گئی تھی ، اس کی میعاد ختم ہوچکی ہے ۔ ایک سرکاری باڈی کو ڈیولپر بنایا گیا تھا۔ ڈیولپر کو21ستمبر2012ء اور 7فروری2013ء کو منعقدہ اجلاسوں میں اس بات کی اطلاع دے دی گئی تھی کہ خصوصی معاشی زونس کو دی گئی رسمی منظوری منسوخ کی جاسکتی ہے کیونکہ ان کے قیام کے سلسلہ میں تا حال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیولپر کوئی ایکشن پلان یا ٹھوس تجویز تک پیش کرنے میں ناکام رہا۔ خصوصی معاشی زونس کے قیام کا اعلامیہ یا پھر ان پراجکٹس پر عمل آوری کے لئے ایک بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ ڈیولپمنٹ کمشنر نے بعد ازاں منظوری کی فہرست سے تمام منظورہ خصوصی معاشی زونس کو نکال دینے کی سفارش کی تھی ۔ منظوری بورڈ نے ایک خصوصی معاشی زون کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ دکن انفراسٹرکچر اینڈ لینڈ ہولڈنگس لمٹیڈ کوکمپنیز ایکٹ1956ء کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا تھا ۔ یہ کمپنی ریاست کی تقسیم سے قبل آندھر اپردیش ہاؤزنگ بورڈکے ایک ذیلی ادارہ کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ پراجکٹ میں آندھرا پردیش ہاؤزنگ بورڈ کا حصہ57.44فیصد اور حکومت اے پی کا حصہ42.56فیصد مقرر کیا گیا تھا ۔ تبصرہ کے لئے دکن انفراسٹرکچر اینڈ لینڈ ہولڈنگس لمٹیڈ کے عہدیدار فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکے اور کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ٹیلی فون نمبرات پر ربط پیدا کرنے کی کوشش ثمر آور نہیں رہی۔ ویب سائٹ پر پیش کردہ اطلاعات کے بموجب پراجکٹ کے لئے تلنگانہ میں6819ایکر اراضی مختص کی گئی تھی ۔کمپنی نے قبل ازیں انفارمیشن ٹکنالوجی اور انفارمیشن ٹکنالوجی پر مبنی خدمات ، فارما، ہیرے جواہرات اور انجینئرنگ کے شعبوں میں خصوصی معاشی زونس قائم کرنے کے لئے متعلقہ وزارت سے درکار منظوریاں حاصل کرلی تھیں۔ اسی دوران ایک ایسے ہی معاملہ میں ڈیولپمنٹ کمشنر نے کریم نگر میں ایک خصوصی معاشی زون قائم کرنے سرکاری ادارہ اے پی مارک فیڈ کو دی گئی منظوری کو بھی منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے کیونکہ اے پی مارک فیڈ بھی خصوصی معاشی زون کے قیام میں کسی قسم کی پیشرفت کرنے میں ناکام رہا۔

Nod given to 14 SEZs in Telangana, Andhra Pradesh may be cancelled

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں