ملک میں مزید 6 نیوکلیئر آبدوزوں کی تعمیر کے منصوبہ کو حکومت کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

ملک میں مزید 6 نیوکلیئر آبدوزوں کی تعمیر کے منصوبہ کو حکومت کی منظوری

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان کی زیر آب قوت کو بڑھانے کے مقصد پر مبنی ایک اقدام میں مرکزی حکومت نے آبدوزکی تعمیر کے لئے طویل میعادی ادرا کی منصوبہ میں بڑی تبدیلیوں کو منظوری دے دی ۔ جس میں6نیو کلیئر طاقت کی حملہ کرنے والی آبدوزوں کی تعمیر کا ایک پراجکٹ بھی شامل ہے ۔ وزارت دفاع میں ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سیکوریٹی پر کابینی کمیٹی نے نئی آبدوزوں کی تعمیر کے منصوبہ پر پیشرفت کے لئے اس کی منظوری دے دی ۔ جس کے تحت18روایتی ڈیزل آبدوزیں اور6نیو کلیئر پاور کی حامل آبدوزیں آئندہ30برسوں میں تعمیر کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پراجکٹس17Aکے تحت7تباہ کن جہازوں کی تعمیر کے منصوبہ کو بھی منظوری دے دی ۔ ایسے4جنگی جہاز مچگاؤں ڈاک لمٹیڈ میں تعمیر ہوں گے اور باقی3ولکتہ کے جی آر ایس شپ یارڈ میں تعمیر ہوں گے ۔ ان دونوں پراجکٹس پر توقع ہے کہ زائد از ایک لاکھ کروڑ کی لاگت آئے گی ۔ حکومت نے سابقہ طویل آبدوز تعمیر کے منصوبہ کو ترک کردیا ہے جس کو1999ء میں منظوری دی گئی تھی۔ حقیقی منصوبہ کے تحت یہ طے کیا گیا تھا کہ ہندوستان2012ء تک تین دہوں کی میعاد میں24روایتی آبدوزیں تعمیر کر ے گا اور2030ء تک مزید ایک درجن زیر آب جہاز(آبدوز) تعمیر کرے گا ۔ چونکہ اس میعاد کے دوران کوئی بھی نئی آبدوز بحریہ میں شامل نہیں کی گئی ۔

Government okays plan for building 6 nuclear-submarines, 7 frigates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں