ہندوستان کو سلامتی کونسل میں مستقل نشست ناقابل قبول - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

ہندوستان کو سلامتی کونسل میں مستقل نشست ناقابل قبول - نواز شریف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے لئے مستقل رکنیت پاکستان کو ناقابل قبول ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر پر پڑوسی ملک نے اقوام متحدہ کی قرار داد کی تعمیل سے انکار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے یہ بات امریکی صدر بارک اوباما سے کہی ہے ۔ امریکی صدر نے کل رات نواز شریف سے فون پر بات کی ۔ دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی اور علاقائی استحکام اور امن کے لئے نصف گھنٹہ سے زائد وقت تک بات چیت کی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ تبادلہ خیال کے دوران نواز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کو مستقل رکنیت ک ل ئے امریکی تائید میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ شریف نے اوباما سے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا کیونکہ اس نے کشمیر سے متعلق منظور کی گئی تمام قرار دادوں کی تعمیل نہیں کی اور نہ ہی اس نے اپنے فیصلہ کی تکمیل کی جس کے ذریعہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت مل سکتا تھا ۔ عہدیدار نے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کا مستقل بننے کا حقدار نہیں ہے ۔ نواز شریف کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ۔اپنے دوسرے غیر معمولی دورہ ہندوستان میں صدر بارک اوباما نے دوبارہ اس بات کا یقین دلایا تھا کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے اپنی تائید کا دوبارہ یقین دلایا ۔ اوباما سے اپنے ٹیلی فونی بات چیت میں شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان نیو کلیر سپلائر گروپ کا ممبر بننا چاہتا ہے ۔ اوباما نے اپنے دورہ ہندوستان میں امریکہ کے موقف کے تعلق سے دوبارہ تیقن دلایا کہ ہندوستان این ایس جی ممبر شپ کے لئے تیار ہے ۔اوباما نے گزشتہ ماہ ہندوستان کا دورہ کیا تھا وہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی تھے ۔ اور وہ ایسے پہلے امریکی صدر رہے۔ نواز شریف کے ساتھ بات چیت میں اوباما نے اپنے دورہ ہندوستان کے بارے میں غوروخوض کیا۔ نواز شریف نے اوباما سے کہا کہ وہ ہندستان پر اپنا اثر ڈالے تاکہ پ اکستان کے ساتھ امن مذاکرات کا احیا کیاجائے جس سے تمام غیر معمولی مسائل کے تعلق سے تبادلہ خیال کیاجن میں دہشت گردی شامل ہے ۔اور اوباما نے شریف کو ضرب عضب آپریش کی کامیابی پر مبارکباد دی جس سے شمالی وزیرستان قبائلی علاقہ سے عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا گیا ۔ دونوں قائدین نے مناسب تاریخ کو ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤز نے نواز شریف سے اوباما کی ملاقات کے بارے میں بیان پر کہا کہ صدر نے اپنے حالیہ دور ہ ہندوستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور یہ بات نوٹ کی کہ امریکہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی تائید کرے گا ۔ اوباما نے ہندوستان روانگی سے قبل بھی نواز شریف کو ٹیلی فون کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ دورہ کے اختتام پر ان کا اعتماد حاصل کریں گے۔

India's permanent UNSC seat unacceptable, Nawaz Sharif tells Barack Obama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں