پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے حامد کرزئی نے ہندوستان کی مدد کی تھی - مشرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے حامد کرزئی نے ہندوستان کی مدد کی تھی - مشرف

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی حکومت کے تحت پاکستان نے سابق صدر افغانستان حامد کرزئی کی زیر قیادت حکومت افغانستان کی بیخ کنی کرنے کی کوشش کی تھی ۔‘‘ کیونکہ بقول ان کے(مشرف کے) حامد کرزئی ، پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لئے ہندوستان کی مدد کرہے تھے ۔‘‘ آج شائع ایک انٹر ویو میں مشرف نے کہا ہے کہ صد ر کرزئی کے زمانہ میں وہ(کرزئی)پاکستان کو نقصان پہنچا رہے تھے اس لئے ہم ان کے مفاد کے خلاف کام کررہے تھے ۔ ظاہر ہے کہ ہمیں اپنے مفاد کا تحفظ کرنا تھا۔ مشرف نے بتایا کہ’’2001کے بعد پاکستان کی آئی ایس آئی کے جاسوسوں نے طالبان کو پیدا کیا کیونکہ کرزئی حکومت میں غیر پشتونوں کی ایک غالب تعدا د تھی اور اس کے عہدیدار مبینہ طور پر ہندوستان کے حق میں تھے ۔ ظاہر ہے کہ ہم بعض ایسے گروپس کو دیکھ رہے تھے جو پاکستان کے خلاف اس ہندوستانی کارروائی کارد کریں ۔ سابق ڈکٹیٹر 71سالہ پرویز مشرف نے یہاں اپنے عالیشان مکان میں گارجین کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ’’یہی وہ مقام ہے جہاں انٹلیجنس کا رول ہوتا ہے ۔ انٹلیجنس طالبان گروپوں کے ساتھ ربط میں رہا اور ان کو ایسا ربط رکھنا ہی چاہئے تھا۔‘‘ مشرف نے تسلیم کیا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو پاکستان نے افغانستان کی کرزئی حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، کیونکہ سابق وزیر اعظم افغانستان نے’’پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے میں ہندستان کی مدد کی تھی۔ ‘‘یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ صدر مشرف اور ان کے جانشین اشفاق کیانی نے افغانستان کی فوج کو تربیت دینے میں مدد کا پیشکش کیا تھا جس کو کرزئی نے ٹھکرادیا تھا ۔ اس پر مشرف اور کیانی دونوں برہم ہوگئے تھے۔ کرزئی نے اپنے کیڈٹس کو ہندوستان بھیجا تھا ۔ مشرف کا کہنا ہے کہ ان کیڈٹس ، کو پاکستان کے خلاف ’’ذہنی طور پر تیار کیاگیا۔یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ جنگ سے تباہ افغانستان میں سال گزشتہ کرزئی سے اقتدار حاصل کرنے کے بعد اشرف غنی نے اپنی وزارت کے چندا ولین مہینوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی تھی ۔ اشرف غنی نے ہندوستان کے ساتھ اسلحہ کی ایک معاملت کو نہ صرف منسوخ کردیا تھا بلکہ مشرقی افغانستان میں مخالف پاکستان عسکریت پسندگروپوں کے خلاف لڑنے کے لئے سپاہی بھی بھیجے تھے ۔ پاکستان کے سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کا خیال ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ اشرف غنی کے ساتھ مکمل تعاون کیاجائے ۔ مشرف کی دانست میں اشرف غنی ’’اس علاقہ میں امید کی آخری کرن ہیں ۔‘‘

Pakistan undermined Karzai's govt as he helped 'India stab Pakistan in the back': Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں