دہلی کو اسمارٹ سٹی کے طور پر فروغ دینے ہند اسپین معاہدہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

دہلی کو اسمارٹ سٹی کے طور پر فروغ دینے ہند اسپین معاہدہ کا امکان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے اسپین آگے آیا ہے، اور اس تعلق سے جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طئے پائے گا ۔ شہری ترقیات کے وزیر وینکیا نائیڈو اور اسپین کے وفاقی وزیر جیم گارشیا لیگا زیونس کی زیر قیادت9رکنی وفد کے درمیان مذاکرات میں یہ معاملہ طے پایا۔ جب کہ امریکہ ہندوستان کو تین شہروں کو فروغ دینے میں مدد کرے گا جن میں آلہ آباد ، اجمیر اور شاکھا پٹنم شاملہیں جرمنی نے بھی شہری ترقیات کے اس اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں تعاون کا اظہار کیا ہے۔ اسمارٹ دہلی بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر نظر رکھتے ہوئے دونوں حکومتیں جلد ہی ایم آئی یو پر دستخط کریں گی۔ دونوں وزراء نے یہ بھی طئے کیا اس سلسلہ میں جلد از جلد کارروائی کی جائے گی۔

India, Spain to sign MoU to develop Delhi into Smart City

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں