تلنگانہ نئے سکریٹریٹ کے لئے تقریباً ایک ہزار کروڑ کے مصارف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

تلنگانہ نئے سکریٹریٹ کے لئے تقریباً ایک ہزار کروڑ کے مصارف

حیدرآباد
ایجنسیاں
وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کیجانب سے سکریٹریٹ کی منتقلی کے پرجوش منصوبہ کے تحت ایرا گڈہ میں بنائے جانے والی اس اعلیٰ ترین انتظامیہ کی نشستوں کے لئے تیار کیاجانے والے ادارے کی تعمیر کی لاگت لگ بھگ ایک ہزار کروڑ ہوسکتی ہے ۔ یہی سمجھاجارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے انتظامی سہولت کے لئے اور سرکاری پیچیدگیوں کے ازالہ کے لئے یہ فیصلہ لیا ہوگا ۔ ایرا گڈہ میں تعمیر کئے جانے والے نئے سکریٹریٹ کے مجوزہ مقام کا علاقہ موجودہ سکریٹریٹ کے احاطہ سے دوگنے سے زیادہ یعنی 60ایکر پر مشتمل ہے ۔ جس میں30زائد عمارتیں باآسانی سماسکتی ہیں۔ مزید برآں ملازمین کے لئے ایک کشادہ مقام بھی مہیا ہوگا جس میں ملازمین مکمل خوشگوار انداز میں اپنی خدمات بجالاسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں سواریوں کی پارکنگ کے لئے کافی و شافی جگہ میسر ہوگی اور محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے کشادہ دفاترکے لئے بھی کافی جگہ موجود رہے گی ۔ فی الحال متعدد ریاستی سطح کے دفاتر شہر کے مختلف علاقوں میں بکھرے پڑے ہیں اور اگر ان تمام کو ایک ہی احاطہ میں سمودیاجائے تو سکریٹریٹ اور وزراء ایک جانب رہین گے تو ڈائرکٹرس اور کمشنرس دوسری جانب رہین گے اور اس طرح قریبی تال میل کے ذریعہ بہترین اور بر وقت خدامات فراہم کی جائیں گی ۔
تلنگانہ ریاستی صنعتی انفراسٹرکچر کارپوریشن اور چینی میڈیکل سٹی نے منگل کے دن حیاتیاتی سائنس، حیاتی ٹکنالوجی اور طبی آلات کے میدانوں میں باہمی تعاون اور شراکت داری کے ساتھ کام کرنے پر یادداشت پر دستخط کردیے ہیں ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں اس معاہدہ کو بائیو ایشیا 2015ء کے ایک حصہ کے طور پر ظاہر کیا گیا۔ دونوں ممالک نے حیاتیاتی سائنسس، حیاتی ٹکنالوجی اور طبی آلات کے میدانوں میں تحقیقاتی عمل پر زور دینے اور اس ضمن میں مکمل تعاون کرنے سے اتفاق کرلیا ۔ اس یادداشت میں اس بات کا بھی احاطہ کیا گیا کہ کمپنیوں اور تعاون کی خواہش رکھنے والے اداروں کو تلاش کرتے ہوئے اس تحقیقاتی عمل میں شراکت دار بنایاجائے گا۔ نیز ٹی ایس آئی آئی سی اور سی ایم سی نے اس بات پر بھی اتفاق کرلیا کہ وہ اپنے اپنے خطوں میں واقع کمپنیوں اور ریسرچ اداروں کے پروفائیلس اور ٹکنالوجی سے متعلق معلومات کا تبادلہ کریں گے ۔ سی ایم سی اپنی پوری توجہ اس بات پر مرکوز رکھنا چاہتا ہے کہ چین میں سائنسی صنعتوں کا ایک جھرمٹ تعمیر کردے ۔ اس محکمہ کو وزارت برائے سائنس اور ٹکنالوجی ، قومی صحت اور فیمیلی پلاننگ کمیشن، چائنا فوڈ اور منشیات انتظامیہ، ریاستی انتظامیہ آف چینی طبی روایات اور جیانگ سو علاقہ کی حکومت کی جانب سے متعارف کرایا گیا تھا۔ اعلامیہ میں یہ بات کہی گئی ۔ قبل ازیں صنعتی وزیر نے انٹر نیشنل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا جسے بائیو ایشیا2015ء کے حصہ کے طور پر منظم کیاگیا تھا جس نے حیاتیاتی سائنس کے شعبہ متعلق فریقین کو ایک ہی چھت کے تلے جمع کردیا۔ جس کا عنوان’’ حیاتیاتی سائنس کا نیا دور ، منتقلی میں مواقع رکھا گیا تھا جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے کئی افراد نے حصہ لیا۔

Telangana New Secretariat to cost around Rs.1,000 Cr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں