کے سی آر کے ہاتھوں پی ایچ ایف آئی جنوبی کیمپس کا سنگ بنیاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

کے سی آر کے ہاتھوں پی ایچ ایف آئی جنوبی کیمپس کا سنگ بنیاد

حیدرآباد
آئی اے این ایس
ریاست کے وزیرا علیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا( پی ایچ ایف آئی) کے سدرن ریجنل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ایک پبلک پرائیویٹ تنظیم پبلک ہیلتھ سسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے کام کررہی ہے ۔ پراجکٹ کے پہلے مرحلے میں اکیڈمک ، ہاسپٹل بلاکس اور 2لاکھ اسکوائر فٹ پر ساؤتھ ایشیا سنٹر فارڈس ایبلٹی انکول سیو ڈیولپمنٹ اینڈر ریسرچ کا قیام شامل ہے ۔ اس پراجکٹ کے لئے دو سالوں میں60کروڑ روپے کہ ابتدائی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ شہر کے نواحی علاقہ راجندر نگر میں تعمیر ہونے والے کیمپس کی عمارت کے لئے وزیر اعلیٰ نے10کروڑ روپے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت اس مطالبہ پر غور کرے گی کہ کیمپس کی تخمینہ لاگت کا50فیصد حصہ حکومت ادا کرے ۔ راؤ نے کہا کہ حکومت پی ایچ ایف ایل کویونیورسٹی کا درجہ دینے کے مطالبہ پر بھی غور وفکر کرے گی ۔حکومت صحت عامہ پر ہر سال5ہزار کروڑ روپے خرچ کرتی ہے لیکن اس کے باوجود صورت حال قابل اطمینان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے اندر پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ اسے مزید بہتر بنایاجاسکے نیز انہوں ںے یہ امید ظاہر کی کہ پی ایچ ایف ایل اس سمت میں کلیدی کردار کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ صحت عامہ نظام سے ہم آہنگ ہونے کے لئے دیہی اور شہری علاقوں میں بر سر خدمت سرکاری ڈاکٹروں کی مینجمنٹ ٹریننگ بہت ضروری ہے ۔ صدر نشین لیڈر شپ کونسل پی ایچ ایف آئی اور بانی انفوسس این آر نارائن مورتی نے کہا کہ ٹی ایچ ایف آئی، صحت عامہ میں تعلیم، تربیت، ریسرچ اور پالیسی کو مستحکمکرنے کے لئے کام کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ ، ریسرچ اور اڈوانس اختراعات کے لئے تربیت کا مرکز بنے گا۔ یہ کیمپس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ حیدرآباد کا مستقل کیمپس ہوگا ۔ صدر پی ایچ ایف آئی کے سریناتھ ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد کیمپس ، جنوبی ریاستوں کے لئے مددگار ثابت ہوگا ۔ انسٹی ٹیوٹ میں تعلیمی پروگرام اور مختصر مدتی تربیتی پروگرام پیش ہوں گے ۔

KCR lays Foundation stone laid for PHFI southern campus in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں