ہندوستانی حج مشن بھی حرم مکی شریف کی توسیع کی زد میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

ہندوستانی حج مشن بھی حرم مکی شریف کی توسیع کی زد میں

ریاض
یو این آئی
سعودی حکومت نے ہندوستان سمیت متعدد ممالک سے کہا ہے کہ وہ عام دنوں میں مکہ اور مدینہ میں اپنے حج دفاتر کو بند کردیں ۔ یہ وقدم حرمین شریفین میں غیر قابونی دفاتر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد پر روک لگانے کی کوشش کا حصہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان حج دفاتر کو صرف حج سیزن یعنی شوال سے محرم الحرام کے درمیان ہی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ ہندوستانی قونصل خانہ میں قونصلیٹ جنرل بی ایس مبارک کے مطابق انہیں سعودی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں ایک سرکلر موصول ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس فیصلہ پر عمل کرے گا ۔ مبارک نے مزید بتایا کہ ہم نے اپنے مکہ مشن سے سائن بورڈ ہٹا دیا ہے جبکہ مدینہ منورہ میں ہمارا حج دفتر مدینہ ڈیمو لیشن زون میں آتا ہے ۔ توسیعی منصوبے کے تحت اس علاقہ کو منہدم کیاجانا ہے ۔ مبارک نے کہا کہ ہندستان اپنے حج مشن کی سرگرمیاں سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق صرف4ماہ تک محدود رکھے گا ۔ روزنامہ عرب نیوز کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ میں ڈپٹی چیف آف مشن خیام اکبر نے بھی بتایا کہ انہیں بھی کل ایک سرکلر موصول ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکلر میں وزارت حج کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے کہ حج مشن کے دفاتر صرف مقررہ چارماہ کے دوران ہی کھولے جائیں ۔ ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہایسے بہت سے دفاتر حرمین شریفین میں کھل گئے ہیں اور غیر مجاز ایجنٹوں کے ذریعہ پیسے بٹوررہے ہیں جنہوں نے نہ تو سعودی حکومت سے اجازت حاصل کی ہے اور نہ ہی غیر ملکی سفارتی دفاتر سے وابستہ ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کا تازہ قدم ایسے ہی دفاتر پر روک لگانا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ متعدد دیگر ممالک ہیں جن کے شہریوں نے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ میں درجنوں حج آفس کھول رکھے ہیں ۔ ان میں سے بیشتر دفاتر میں سفارت کاروں اور غیر ملکی مہمانوں کے لئے قیام کی سہولیات بھی دستیاب ہیں ۔

Indian Haj Mission affected due to Haram Mosque Expansion in Makkah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں