مہاراشٹرا میں کچھ بھی نہیں بدلا - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

مہاراشٹرا میں کچھ بھی نہیں بدلا - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
شیو سینا نے آج بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومت پر ایک اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا میں سوائے حکمران طبقہ کے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔ سینا نے چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس حکومت کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ حکومت کمیونسٹ قائد پنسارے کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ۔ کمیونسٹ قائد پنسارے کو گزشتہ ہفتہ چند نامعلوم بندوق برداروں نے کولہا پور میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ شیو سینا کے ترجمان اخبار’سامنا‘ کے اداریہ میں چیف منسٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت میں کیا تبدیل ہوا ہے؟ اگر کسی کو معلوم ہے تو براہ کرم مطلع کریں۔ سینا نے پنسارے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں حکومت کی ناکامی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پنسارے کا قتل، مخالف توہمات جہد کار نریندر رادھابولکر کے قتل کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ دھابولکر کے قتل کے 18ماہ بعد بھی تحقیقاتی ایجنسی کیس کی تحقیقات کو بڑھانے میں ناکام رہی ۔ سینا نے کہا کہ مہاراشٹرا میں چیف منسٹر اور حکومت تبدیل ہوئی ہے لیکن حکمرانی کا طریقہ تبدیل نہیں ہوا ہے ۔ عوام وزارت داخلہ کا قلمدان کے حامل چیف منسٹر سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں، ریاستی حکومت نے پنسارے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے20تحقیقاتی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے لیکن آج تک قاتل آزاد ہیں ، سامنا کے اداریہ میں سوال کیا گیا کہ آخر ریاست میں ہوکیا رہا ہے ؟ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی زیر قیادت پچھلی حکومت بھی اسی طرح کے کام کاج ہوتے تھے ۔ اسی طرح کی حالات نریندر دابھولکر کے قتل میں پیش آئے تھے لیکن کچھ نہیں ہوا ۔ کئی برسوں سے ٹول ٹیکس کے خلاف جدو جہد کرنے والے82 سالہ پنسارے اور ان کی اہلیہ کو17فروری کی صبح چہل قدمی کے دوران گولی ماردی گئی تھی۔ اداریہ میں کہا گیا کہ اس معاملہ پر پولیس کو مورد الزام قرار نہیں دیاجاسکتا ۔ اداریہ میں سوال کیا گیا کہ ہر طرف سی سی ٹی وی کیمرے کیوں نصب نہیں کئے گئے تھے ۔

Shiv Sena Attacks Devendra Fadnavis: 'Only CM has Changed in Maharashtra. Nothing Else'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں