دہلی کلیساؤں پر حملوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

دہلی کلیساؤں پر حملوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا تیقن

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر داخلہ راجناتھ سنتھ نے آج عیسائیوں کو تیقن دیا کہ ان کے مذہبی مقامات پر سیکوریٹی میں اضافہ کیاجائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مذہب کی اساس پر امتیاز کو برداشت نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے حالیہ واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ عیسائی مذہبی رہنماؤں کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران دہلی میں پانچ چرچوں پر حملے کئے گئے اور مقدس آثار کو تلف کردیا گیا لیکن پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھیرے بیٹھی ہوئی قبل ازیں موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی قیامگاہ کی طرف مارچ کے دوران ایک عام آدمی پارٹی لیڈر سمیت کم از کم200 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ مظاہرین دہلی میں چرچوں پر حملے کے خلاف بطور احتجاج راج ناتھ سنگھ کی قیامگاہ کی طرف مارچ کررہے تھے ۔ مظاہرین جن میں بیشتر کا تعلق عیسائی برادری سے تھا ، سیکریڈ ہارڈ کیتھڈرال کے قریب جمع ہوگئے تھے ۔ انہوں نے’’ہم انصاف چاہتے ہیں‘‘ جیسے نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے ، جن میں تحریر تھا کہ ہم پر حملے بند کرو ۔ اور ہم صر ف امن چاہتے ہیں ۔ پولیس نے وسطی دہلی کے اشوکا روڈ پر جو راج ناتھ سنگھ کی قیامگاہ تک جاتی ہے ،دفعہ144نافذ کردی تھی ، جسکے تحت4یا4سے زیادہ افراد کے اجتماع پرپابندی ہے ۔ یہاں رکاوٹیں بھی کھڑی کردی گئی تھیں ۔ مظاہرین نے دہلی میں چرچوں پرحملوں کے تمام واقعات میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ عام آدمی پارٹی قائد راگھو چڈھا نے مظاہرین سے اظہار یگانگت کیا ور ان میں شامل ہوگئے ۔

Delhi Church attacks: Home minister assures Christians of impartial enquiry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں