دہلی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

دہلی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

نئی دہلی
ایس این بی
راجدھانی دہلی میں انتخابی مہم ختن ہونے کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پولنگ کے لئے کل2503پولنگ مراکز پر کل12177پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن پر تقریباً64700پولنگ عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ انتخابات میں سیکوریٹی کے پیش نظر سخت انتخابات کئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کے علاوہ142پولنگ مراکز سے براہ رسات ویب نشریاتکا انتظام کیاگیا ہے۔ انتخابات کو پر امن منصفانہاور شفاف کرانے کیلئے تمام پولنگ مراکز پرمائیکرو آبزرور تعینات کیے جانے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اڑن دستے ، مرکزی سیکوریٹی فورسز اور پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔ چیف الیکٹورل افسر ڈاکٹر چندربھوشن کمار اور جوائنٹ کمشنر پولیس اے کے سنگھ نے جمعرات کی شام صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انتخابات کے لئے کی گئی تیاریوں سے واقف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ7فروروی کوہونے والی پولنگ کے لئے الیکشن دفتر اور تمام ضلع الیکشن دفاتر نے اپنی پوری تیاری کرلیہے ۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے پولنگ کا کام مکمل کرایاجائے گا اور ایک لاکھ سے زیادہ ملازمین انتخابات ڈیوٹی پر لگائے گئے ہیں۔ جن میں64700ملازمین کو پولنگ عملے کے طور پرپولنگ بوتھوں پر تعینات کیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ مراکز پر سیکوریٹی کے پیش نظر سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور دہلی پولیس کے جوانوں کے علاوہ مرکزی سیکورٰٹی فورسز کی کمپنیاں بھی سیکوریٹی کے لئے بلائی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ مراکز پر1300مائیکرو آبزرور پولنگ کی نگرانی کریں گے جب کہ ووٹروں کی مدد کے لئے3000سے زیادہ معاون پولنگ مراکز پر تعینات ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ9اضلاع میں1870ٹیمیں تعینات کی گئیہیں جو مسلسل دورہ کرکے پولنگ کی کارروائی پرنظر رکھیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی70اسمبلی حلقوں میں1175سیکٹر آفیسر تعینات کئے گئے ہیں جنہیں گاڑیاں دستیاب کرائی گئیہیں ۔ یہ سیکٹر آفیسر پورے اسمبلی حلقے کا پولنگ کے دوران دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ریاستوں سے آمدورفت پربھی کڑی نظر رکھیجارہی ہے اور تمام152ریاستی سر حدیں سیل کردی گئیہیں اور210اڑن دستے لگائے گئے ہیں، جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ معذوروں کے لئے400وہیل چیئر پولنگ مراکز پر دستیاب کرائی گئی ہیں ۔ اور معذوروں کی مدد کے لئے530پولنگ اسٹیشنوں پر والینٹیر تعینات کئے گئے ہیں ۔ جو معذورووٹر کی مدد کر کے انہیں بوتھ کے اندر تک لے جائیں گے اور ووٹنگ کے بعد انہیں باہر تک چھوڑیں گے ۔
چیف الیکٹورل افسر کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق جمعرات کی شام6بجے سے اوپینین پول اور ایگزیٹ پول پر7فروری شام 6:30بجے تک پابندی لگائی گئی ہے۔ اس پابندی کے دوران کسی بھی الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور سوشل میڈیا پرکوئی سروے، اوپینین، ایگزٹ پول وغیرہ نشر نہیں کیاجاسکے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ اور پابندی کے خلاف ورزی کرنے پر2سال تک کی جیل کی سزا ہے ۔چیف الیکٹورل افسر نے بتایا کہ پولنگ کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیاجائے گا اور پولنگ شروع ہونے سے پہلے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کے سامنے مشینوں کی ٹیسٹنگ لازمی طور پر کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات اختتام کرانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی16000کنٹرول یونٹ اور 20ہزار بیلیٹ یونٹ تیار کی گئی ہیں ان میں سے 10فیصد ای وی ایم ریزرو میں رہیں گی تاکہ کہیں بھی ای وی ایم میں خرابی کی اطلاع پر فوری طور پر دوسری ای وی ایم دستیاب کرائی جائے ۔
چیف الیکٹورل افسر ڈاکٹر چندر بھوشن کمار نے بتایا کہ عوامی نمائندگی سے متعلق قانون1951کے تحت پولنگ کے دن عام تعطیل رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف پیشوں ، صنعتوں، پبلک مقامات پر تعینات ملازمین کو جہاں ووٹنگ کے لئے پیڈ ہولی ڈے ملے گا وہیں این سی آر کے شہروں میں کام کے لئے جانے والے دہلی کے ووٹروں کو بھی چھٹی ملے گی جن کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی ۔
چیف الیکٹورل افسر ڈاکٹر بھوشن کمار نے بتایا کہ پولنگ کے لئے کل2503پولنگ مراکز پر12177پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ مراکز میں کل741پولنگ مراکز حساس بتائے گئے ہیں اور191پولنگ مراکز انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں ۔

election commission prepared for Delhi's election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں