پی ٹی آئی
وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی نے آج کہا کہ حکومت ملک میں مدارس کی جدید کاری اور ان کے استحکام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اسمرتی ایرانی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے مخاطبت میں کہا کہ ایچ آر ڈی وزارت مدارس کی جدید کاری اور استحکام کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔ اسمرتی ایرانی تعلیم اور ہندوستانی مسلمانوں کا قومی دھارا عنوان پر قومی سمپوزیم سے مخاطب تھی ۔ اس پروگرام میں مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے نو تقرر کردہ چانسلر ظفر سریش والا بھی موجود تھے ۔ جب کہ جامعہ کے وائس چانسلر طلعت احمد نے سمپوزیم کی صدارت کی ۔ ایرانی نے تعلیم میں کردار سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کردار سازی اور خدمت کے سچے جذبے کے بغیر تعلیم کا کوئی محاذ مکمل نہیں ہوسکتا۔
Smriti Irani: HRD Ministry laying special emphasis on modernisation of madrasas
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں