مدر ٹریسا سے متعلق بھاگوت کے بیان پر ہنگامہ - مختلف گوشوں کا اظہار مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-25

مدر ٹریسا سے متعلق بھاگوت کے بیان پر ہنگامہ - مختلف گوشوں کا اظہار مذمت

کولکتہ؍ نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر آج عیسائی اداروں اور غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں نے مدر ٹریسا کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کے لئے شدید تنقید اور اس مسئلہ کی پارلیمنٹ میں بھی گونج سنائی دی جہاں اپوزیشن نے حکومت کو نشانہ بنایا ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے بھاگوت کے بیان پر شدید تنقید کی۔ کجریوال نے ٹوئٹر پر کہا کہ آر ایس ایس کو چاہئے کہ وہ مدر ٹریسا کو بخش دیں ۔ ویاٹکین نے آج مدرٹریسا کے بارے میں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے متنازعہ ریمارکس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا لیکن کہا کہ وہ پوری دنیا کے غریبوں اور دبے کچلے لوگوں کے لئے امید کی کرن تھی ۔ ویاٹیکن کے ایک ترجمان کے حوالہ سے ٹائمس ناوٹی وی چینل نے کہا کہ ویاٹیکن کسی بھی ملک کے سیاسی واقعات کے بارے میں تبصرہ کرنا نہیں چاہتا۔ محترم مدر ٹریسا غریبوں اور دبے کچلے افراد کے لئے امید کی کرن تھیں ۔ ان کی زندگی پوری دنیا کے لوگوں میں تحریک پیدا کرتی ہے ۔ دہلی کیتھولک آرک ڈیوسیس نے کہا کہ تبدیلی مذہب مسئلہ پر راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کا دماغ مفلوج ہوچکا ہے ۔ اس دوران بنگلور سے موصولہ اطلاع کے مطابق گلوبل کونسل آف انڈین کرسچین نے بھاگوت کے تبصرہ کو غیر ذمہ دارانہ اور شر انگیز قرار دیا اورکہا کہ وزیر اعظم موودی اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں حکومت کے موقف کی وضاحت کرنی چاہئے۔ قومی اقلیتی کمیشن نے آج مدر ٹریسا کے بارے میں آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے متنازعہ ریمارک کی مخالفت کی اور ان شخصیات کے تعلق سے بحث و مذاکروں کے دوران تحمل سے کام لینے پر زور دیا جنہوں نے بے لوث سماجی خدمات انجام دی ہے۔ اقلیتی کمیشن نے بھاگوت کا نام لئے بغیر آج منظورہ ایک قرار داد میں کہا کہ اسے میڈیا میں نمایاں کئے گئے بعض ریمارکس پر شدید افسوس ہوا جن سے آنجہانی مدر ٹریسا کی خدمات پر اندیشوں کا اظہار کیاگیا ۔ میٹنگ میں قرار داد کی منظوری کے بعد پانچ رکنی کمیشن نے کہا کہ مدر ٹریسا کی جانب سے اپنے ہم وطن کے لئے تا عمر خدمات اور جس بے لوث محبت کااظہار کیا گیاہے اس کی تاریخ میں بہت کم مثالیں ملتی ہیں ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ سخت اور بے بنیاد سے غیر ضروری طور پر سماج کے بڑے طبقات کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اسی لئے ان سے گریز کیاجانا چاہئے ۔ کمیشن کے رکن پراوین داور نے ایک علیحدہ پیام میں کہا کہ مدر ٹریسا کے خلاف آر ایس ایس چیف کے ریمارک انتہائی قابل اعتراض ہیں، اور ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے ۔

RSS chief Mohan Bhagwat's Mother Teresa comments kick up storm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں