یو این آئی
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پلاسٹک پیکیجنگ فیکٹری کی5منزلہ عمارت میں آتشزنی سے کم از کم13افراد ہلاک ہوگئے ۔ فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ فیکٹری میں لگنے والی اس آتشزنی پر کل دیر رات قابو پالیا گیا لیکن اس حادثہ میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں اس سلسلے میں ابھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا حالانکہ ابھی تک13لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ حادثہ میں مزید افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے ۔ حادثہ میں بال بال بچے مزدوروں نے بتایا کہ فیکٹری میں جس وقت آگ لگی اس وقت تقریباً70مزدور اندر تھے ۔ اس دوران حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
Bangladesh plastics factory fire kills at least 13 people
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں