فلسطین کی جانب سے اسرائیل کی نئی آبادی منصوبہ پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-02

فلسطین کی جانب سے اسرائیل کی نئی آبادی منصوبہ پر تنقید

رملہ
آئی اے این ایس
فلسطینی عہدیدار نے مغربی کنارہ کے یہودی علاقوں میں450باز آباد کاری یونٹ قائم کرنے اسرائیل کے نئے منصوبہ پر تنقید کی ہے، جسے انہوں نے باز آباد کاری کی توسیع کو جنگی جرم سے تعبیر کیا ۔ چیف فلسطینی مصالحت کنندہ صائب ارکات نے زنہوا کو بتایاکہ اس قسم کی کاروائی یقیناًجنگی جرم ہے ۔ جس کا بین الاقوامی جواب دہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد کی تعمیر کا منصوبہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ دو مملکتوں کے حل کے اصول کو برباد کرنے پر اصرار کررہا ہے ۔ جمعہ کو اسرائیل نے مغربی کنارہ باز آباد کاری کے لئے450امکنہ یونٹس کی تعمیر کے لئے ٹنڈرس شائع کئے ۔ بین الاقوامی تنقید کے باوجود اسرائیل آبادیوں کی تعمیراتی سر گرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ صائب ارکات نے یہ الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ اسرائیل کے ساتھ معاملت کو روک دے جو بظاہر ایساملک ہے جو قانون سے بالا تر ہے ۔ یہودیوں کی نئی بستیوں کی تعمیر کے منصوبہ کو یہ امریکہ نے بھی نکتہ چینی کی ہے ۔ اس نے کہا ہے کہ یہ کارروائی غیر قانونی اور خطہ میں حصول امن کی کوششوں کے برخلاف ہے ۔ یہودی بستیوں کی توسیع پر اسرائیل کا اصرار اور فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کی پالیسی پر عمل آوری ہیں ۔ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل( یو این ایس سی) کی منظوری حاصل کرنے ڈھکیل دیا گیاہے تاکہ اسرائیلی قبضہ ختم کیاجائے ۔

Chief Palestinian negotiator Saeb Erekat slams Israel's new settlements plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں