پورٹیبل بریل پرنٹر ایجاد کرنے والا 13 سالہ لڑکا نئے آئیڈیا پر کام میں مشغول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-02

پورٹیبل بریل پرنٹر ایجاد کرنے والا 13 سالہ لڑکا نئے آئیڈیا پر کام میں مشغول

Braigo-inventor-Shubham-Banerjee
نیویارک
پی ٹی آئی
ایک 13سالہ ہندوستانی لڑکا جس نے ایک کم لاگتی پورٹیبل بریل پرنٹر ایجاد کیا ہے کہہ رہا ہے کہ وہ اس وقت ایک نئے پراڈکٹ کے لئے ایک عمدہ ٹھنڈے نئے آئیڈیا پر کام کررہا ہے جو بصارت سے محروم لاکھوں افراد کے لئے ایک بار پھر کار آمد ہوگا۔ شبھم بنرجی کو جو سانٹا کلارا کیلیفورنیا میں8ویں جماعت کا طالب علم ہے اس کے پرنٹر بریگو کے لئے ماہرین اور باوقار کمپنیوں کی جانب سے قابل قدر تائید حاصل ہورہی ہے جو اس نے حال ہی میں لیگو مائنڈ اسٹارمس ای وی تھری کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا تھا جو ایک روبوٹک کٹ ہے ۔ بنرجی اپنی ستائش پر انحصار کرنے والا نہیں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے ذہن میں کئی خیالات ہیں جو اب تک خفیہ رکھے گئے ہیں اور وہ ایسے پراڈکٹس پر کام کرنے کا خواہاں ہے جو عوام خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں عوام کے لئے مددگار ہوگا ۔ اس نے تفصیلات کا انکشاف کیے بغیر یہ بات کہی ۔

Braigo inventor 13-yr-old PIO Shubham Banerjee keen to work on other products

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں