سنندا قتل کی جانچ - ہائیکورٹ سے مداخلت کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-21

سنندا قتل کی جانچ - ہائیکورٹ سے مداخلت کی اپیل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے سنند اپشکر قتل کی تفتیش میں مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم اینٹی کرپشن فرنٹ کی داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی اس معاملہ کی تفتیش میں جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے اس لئے اس معاملہ میں کوئی مثبت اور تعمیری ڈیولپمنٹ نہیں ہورہا ہے ، لہذا ایسی حالت میں جاری تحقیقات میں مداخلت کی بنیاد فراہم کرتی ہے ۔ ایڈوکیٹ دیپک شاہ اور سبھاش چندرہ کے ذریعہ داخل کردہ درخواست میں این جی او ے کہا کہ پولیس نے اس معاملہ میں تقریباً ایک سال بعد ایف آئی آر درج کی۔ پولیس کو بغیر کسی تاخیر کے ایف آئی آر درج کرنی چاہئے تھی ۔ پشکر کی موت پراسرار حالت میں ہوئی۔ اس کے جسم پر 10زخم کے نشانات تھے اور موت کی وجہ زہر بتائی گئی تھی ۔ پی آئی ایل کے مطابق ’’یہ معلوم ہوجانے کے بعد بھی کہ یہ قتل کا معاملہ ہے تحقیقاتی ایجنسی ابھی بھی اندھیرے میں ہے ‘‘دہلی پولیس نے یکم جنوری کو ایف آئی آر داخل کرنے کے بعد اس معاملہ کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی ۔ دوسری طرف ششی تھرور سے پوچھ تاچھ کے بعد ضرورت محسوس ہونے پر ان کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت سے متعلق آئی پی ایل زاویہ سے پوچھ تاچھ ممکن ہے ۔ دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی کے مطابق سابق مرکزی وزیر4گھنٹے طویل پوچھ تاچھ کے دوران کافی’’ معاون‘‘ تھے۔ انہوں نے تھرور سے دوبارہ تفتیش سے انکار نہیں کیا ۔ اس کیس سے متلعق مستقبل کی حکمت عملی پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ خصوصی تفتیشی ٹیم( ایس آئی ٹی) تھرور نے جو کہا اس کا تجزیہ کرے گی اور آگے قدم اٹھائے گی۔ کیا ایس آئی ٹی ، آئی پی ایل زاویہ سے بھی دیکھ رہی ہے، انہوں نے کہا ’’ آئی پی ایل کے تعلق سے جو کہا گیا اگر متعلق محسوس ہوتا ہے تب ضرور بالضرور اس کے متعلق پوچھ تاچھ ہوگی ، کیوں کہ ہمارا مقصدمعاملہ کی تہہ تک پہنچنا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھرور سے دیگر متعلقہ معاملات کے علاوہ آئی پی ایل کے بارے میں بھی پوچھ تاچھ ہوئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں