مشرق وسطیٰ میں طوفان - تیز ہوائیں اور شدید برفباری - 2 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

مشرق وسطیٰ میں طوفان - تیز ہوائیں اور شدید برفباری - 2 ہلاک

بیروت
رائٹر
تیز ہواؤں ، بارش برفباری کے ساتھ طوفان آج مشرق وسطیٰ سے ٹکرایا ۔ علاقہ کے عوام گھروں میں بند رہے اور شدید موسمی حالات نے عارضی کیمپوں میں شدت کی سردی کا سامنا کرنیو الے شامی پناہ گزینوں کے تعلق سے تشویش پیدا کردی ہے ۔ شدید سردی کے باعث ایک شامی پناہ گزیں اور ایک لڑکے کی موت ہوگئی ۔ لبنان کی وادی بیکہ میں جہاں4لاکھ پناہ گزیں ہیں ، سڑکیں برفباری سے بند ہوگئی ہیں ۔ اور پناہ گزینوں کے بعض خیمے تباہ ہوگئے ہیں ۔ کیمپوں میں جلانے کے لئے لکڑی اور ڈیزل مہیا نہیں ہے۔ شامی سرحد کے قریب ایک کیمپ سے فون پر بات کرتے ہوئے ایک پناہ گزیں علی اشطاوی نے بتایا کہ شدید برفباری کے نتیجہ میں تین خیمہ ٹوٹ گئے ہیں جس کے باعث19افراد شیلٹر کے بغیر رہ رہے ہیں ۔ اطلاعات میں بتایا گیا کہ بیروت کے ہوائی اڈہ کو جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے جب کہ ترکی میں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور یروشلم سے ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم ہوجانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہٰں ۔ اس طوفان کی کئی دن سے پیش قیاسی کی جارہی تھی جس کی زد میں لبنان ، شام ، ترکی اردن، اسرائیل، مغربی کنارہ اور غزہ پٹی ہیں ۔ ان تمام علاقوں میں طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ لبنان اور شام کے درمیان پہاڑی علاقہ میں طوفان سے ایک 35سالہ شامی چرواہا اور ایک8سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے ہیں ۔ وادی بیکہ میں امدادی ادارہ آکسفام کے پروگرام منیجر لاریا نے گانی نے بتایا کہ ہمیں فکر ہے کہ خیمے پانی کی زد میں آجائیں گے جس کی وجہ سے پناہ گزینوں کی صاف پانی تک مناسب رسائی نہیں ہوسکے گی اور آئندہ دو دنوں میں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Middle East Winter Storm Kills at Least Two Syrian Refugees; Snow Blankets Israel, Lebanon, Turkey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں