عالمی تجارتی تنظیم سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے ہندوستان کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

عالمی تجارتی تنظیم سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے ہندوستان کا مطالبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
تجارت و صنعت کی وزیر مملکت نرملا سیتا رمن نے عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) کے ذریعے تحفظات کو ختم کرنے کی کوششوں کی ستائش کی ہے اور اسے ترقی پذیر اور انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی ضرورتوں کے تئیں زیادہ ذمہ دار انہ رویہ اپنانے کی درخواست کی ہے ۔ جے پور میں آج وی پارٹنر شپ سمٹ2015سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کچھ ملکوں نے آزاد تجارت کو ترقی کا ہم معنیٰ قرار دینا شروع کردیا ہے ۔ نرملا سیتا رمن نے اس بات کو نمایاں کیا کہ کچھ ترقی پذیر ملکوں نے عالمی تجارت میں اپنی حصہ داری بہتر بنائی ہے ۔ ان کے مطابق انتہائی کم ترقی پذیر ملکوں نے عالمی تجارت میں ا پنی حصہ داری بہتر بنائی ہے ۔ ان کے مطابق انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک(ایل ڈی سیز) کا عالمی تجارت میں حصہ محض ایک فیصد ہے ۔، انہوں نے محسوس کیا کہ ترقی کے عمل کو پائیدار بنانے کے لئے روزگار کی تخلیق اور شمولیت پر مبنی ترقی پر لازمی طور سے زور دیاجانا چاہئے ۔ ترقی کے اندر تجارت کے علاوہ بھی دوسری چیزیں شامل ہیں، جن میں ہندوستان میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی32فیصد سے زیادہ کی آبادی کو خوراک مہیاکرانا بھی ہے ۔ دوحہ ترقیاتی ایجنڈا( ڈی ڈی اے) میں ترقی کو مرکزی مقام حاصل ہے اور سبسیڈی اور غیر محصولاتی رکاوٹوں جیسے ترقی پذیر ملکوں کے لئے اہم متعدد امور جو کہ آزاد تجارتی معاہدوں کا حصہ نہیں ہیں ، کا ازالہ بھی ڈبلیو ٹی توسط سے ہونا چاہئے ۔

Be more responsive to developing nations, Sitharaman urges WTO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں