انتخابی مصارف - بی جے پی سر فہرست - 20 جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

انتخابی مصارف - بی جے پی سر فہرست - 20 جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی اور کانگریس نے2014کے عام انتخابات میں مختلف ریاستوں میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں بالتریب714اور516کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق2014کے لوک سبھا انتخابات اور آندھرا پردیش، ارونا چل پردیش ، اوڈیشہ اور سکم کے اسمبلی انتخابات میں دونوں قومی جماعتیں مصارف کے معاملہ میں دیگر مسلمہ قومی جماعتوں جیسے این سی پی(51روڑ روپے) اور بی ایس پی (زائد از30کروڑ روپے) سے آگے ہیں ۔ بی جے پی نے مجموعی طور پر7,14,28,57,813) اور کانگریس نے5,16,02,36,785کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال نومبر میں دونوں قومی جماعتوں کو اور چند علاقائی جماعتوں کو اس ضمن میں نوٹسیں جاری کی تھیں ۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق بی جے پی نے جاریہ سال12جنوری کو اور کانگریس نے22دسمبر2014ء کو یہ اعداد و شمار پیش کئے ہیں ۔ یہ اعداد و شمار 6مسلمہ قومی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں بی جے پی ، کانگریس ، بی ایس پی ، سی پی آئی، سی پی آئی ایم اور این سی پی شامل ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی( این سی پی)نے ان انتخابات میں مجموعی طور پر51,34,44,854کروڑ روپے خرچ کئے جب کہ بی ایس پی نے30,05,84,822کروڑ روپے صرف کئے ۔ سی پی آئی مارکسسٹ نے18,69,18,169کروڑ روپے خرچ کئے ۔ الیکشن کمیشن نے سی پی آئی کی تفصیلات سے واقف نہیں کرایا حالانکہ اس نے کہا کہ پارٹی نے15ستمبر2014ء کو ہی متعلقہ معلومات فراہم کردی تھیں ۔ الیکشن کمیشن نے28نومبر کو کانگریس ، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی سمیت20سیاسی جماعتوں کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی تھی ۔

EC issues notices to 20 parties including BJP, Congress
BJP spent over Rs 714 crore, Congress Rs 516 crore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں