غیر مقیم ہندوستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق - سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

غیر مقیم ہندوستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق - سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل

نئی دہلی
یو این آئی
چیف الیکشن کمشنر ہری شنکر برہما نے آج کہا کہ الیکشن کمیشن این آر آئی رائے دہندوں کو ووٹنگ کے حقوق فراہم کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بنیادی کام انجام دے گا ۔ برہما نے یہاں نراچن سدن میں عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد فوری کہا کہ انتخابی انصرام کے معیار کو بہتر بنانے جدید ٹکنالوجی کا استعمال ان کی شخصی ترجیح ہوگی ۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ25نوری کو جسے رائے دہندوں کے قومی دن کے طور پر منایاجاتا ہے الیکشن کمیشن ملک گیر الکٹرانک رول مینجمنٹ سسٹم لانچ کرے گا ، جس کے ذریعہ ملک بھر کے رائے دہندوں فہرست فراہم کی جائے گی اور رائے دہندے اپنے اسٹیٹس کی آن لائن جانچ کرسکیں گے ۔ برہما نے کہا کہ میں بڑے فخر کے ساتھ کہوں گا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہمارے عظیم ملک کے انتخابی انصرام کے لئے بلند ترین معیارات قائم کئے ہیں ۔ دن بہ دن اور ہر سال انہیں بہتر بنانا ہماری کوشش ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ انعقاد میری اولین ترجیح ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا میں بہترین خدمات کی فراہمی میرا طویل مدتی نشانہ ہوگا ۔ باالفاظ دیگر ہر شعبہ میں اپنے کام میں مہارت کا مظاہرہ ہمارا نصب العین ہوگا۔

HS Brahma Takes Charge as Chief Election Commissioner
voting rights to NRI voters following Supreme Court directions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں