کولکاتا اردو کتا ب میلہ - زبان کی ترقی کا انحصار تہذیب و ثقافت میں مضمر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-18

کولکاتا اردو کتا ب میلہ - زبان کی ترقی کا انحصار تہذیب و ثقافت میں مضمر

کولکاتا
ایس این بی
زبان کی ترقی ثقافت کے بغیر ممکن نہیں اور ار دو زبان کی ترقی میں مشاعرہ کا بڑا دخل ہے ۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے زیر اہتمام8 ویں کل ہند اردو کتاب میلہ کے8ویں دن ’منارہ علم‘ کی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شانتی نکیتن سے خصوصی طور پر شرکت کرنے والے پروفیسر حافظ طاہر علی نے مذکورہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو کتاب میلہ کی کشش نے مجھے شانتی نکیتن سے کولکاتا آنے پر مجبور کردیا۔ ایک عرصہ تک میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے جنرل کونسل کا ممبررہا لیکن اس زمانے میں رسمی طورپر کام انجام دیاجاتا تھا ۔ اردو کے حقوق کے لئے کوئی کام نہیں ہوتا تھا ۔ موجودہ وقت میں اردو اکاڈمی نے اردو کے حقوق ، اردو کے فروغ ، اردو کی ترقی اور اردو کے بقاء کے لئے جدو جہد کررہی ہے ۔ بغیر ثقافت کے اردو زبان کی ترقی اور اس کی بقاء و فروغ کا انحصار ممکن نہیں۔ پہلے کہاجاتا تھا کہ اردو والے کتابیں نہیں خریدتے لیکن اردو کتاب میلہ کے ذریعہ اردو والے نہ صرف کتابیں خریدتے ہیں بلکہ علمی ذوق میں بھی اضافہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو اکاڈمی کا یہ قدم قابل تحسین ہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ طلبہ میں کتابوں سے رغبت اور کتاب میلہ میں دلچسپی فراہم کرنے کا وسیلہ پیدا کیا۔ کسی بھی زبان کی ترقی اس کی تہذیب اور ثقافت کے بغیر ممکن نہیں اور یقیناًیہ کہنابجا نہیں کہ اردو زبان کی ترقی میں اردو مشاعرہ کابڑا دخل ہے کیونکہ اکثر لوگوں کی زبان پر ہوتا ہے کہ اردو مشاعرہ کے ذریعہ اردو کی ترقی کا خواب نہیں دیکھاجاسکتا ۔ یورپ اور سعودی عرب میں بھی مشاعرہ کا انعقاد زبانوں کی بقاء کے لئے کیاجاتا ہے ۔ اردو کتاب میلہ میں اردو کی کم و بیش تمام کتابیں دستیاب ہوتی ہیں ۔ اس لئے بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ سے زیادہ اہمیت اردو کتاب میلہ کی ہے ۔ اردو کی ترقی کے لئے اکاڈمی کی پیش قدمی مبارکباد کی مستحق ہے ۔ اس موقع پر دیگر مہمانان میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر میر محمد حسن ، محمد نیاز احمد۔ الیاس اصلاحی ، منال شاہ القادری، فرحا ندیم ، محمد شاہد ، قاری ظفر اسماعیل ، قاسم علیگ ، نعیم انیس ، منصور حسن ، اویس قرنی ، ڈاکٹر صباح اسماعیل موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں