ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کا نفاد - ہند امریکہ اشتراک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-18

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کا نفاد - ہند امریکہ اشتراک

واشنگٹن؍ نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان اورامریکہ نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی (آئی سی ٹی) کے میدان میں نجی شعبہ کے درمیان اشتراک میں پائیداری پر اتفاق کرلیا ہے جس سے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے نفاذ میں مدد ملے گی ۔ باہمی مفاد کے لئے آئی سی ٹی سیکٹر میں افزائش کے مقصد سے ہند۔ امریکہ آئی سی ٹی ورکنگ گروپ کی میٹنگ15,14جنوری کو واشگنٹن میں منعقد ہوئی ۔ امریکہ اور ہندوستانی وفود کی قیادت بالترتیب ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کے بین الاقوامی مواصلاتی اور اطلاعات پالیسی کے کوآرڈینیٹر ایمبسڈرڈ ینیئل اے سپیلو یدا اور ہندوستان کی وزارت اطلاعات و انفارمیشن ٹکنالوجی کے تحت ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری آر ایس شرما نے کی۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس میٹنگ کے شرکاء میں ہندوستان کے ڈیجیٹل انڈیا پراجکٹ کے نفاذ کے مواقعوں اور اشتراک پر کام کے لئے اتفاق رائے ہوا۔ جس کا مقصد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں اضافی ای گورننس اور ای سرویسیس کا نفاذ اور معاشی مواقع کے طور پر آئی سی ٹی کا استعمال ہے۔ اس کی وجہ سے کارکردگی میں اضافہ ہوگا ۔ ملازمتیں پیدا ہوں گی اور شہریوں کا ارتقاء ہوپائے گا۔ دو روزہ میٹنگ کے دوران امریکہ اور ہندوستانی حکومت کے نمائندوں نے آئی سی ٹی اور مواصلاتی پالیسی معاملات پر توسیعی گفت و شنید کی ۔ انہوں نے باہنر ہندوستانی پروفیشنلز کے بین الاقوامی میدان میں کارکردگی سے متعلق مسائل پر بھی گفتگو کی ۔ مصنوعات سازی اور سرمایہ کاری کے فروغ آئی ٹی اور ٹیلی کام پالیسی، انٹر نیٹ حکمرانی، ہنر مند پروفیشنلس کی موبیلیٹی اور تجارت سرمایہ کاری اور تجارت میں آسانی جیسے اہم معاملات بھی اس میٹنگ میں امریکہ اور ہندوستان نے اگلی امریکہ انڈیا آئی سی ٹی ورکنگ گروپ میٹنگ اس سال کے اواخر میں ہندوستان میں انعقاد کا فیصلہ کیا۔

India and US agree to collaborate on Digital India initiative

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں