ممبئی مضافات کی دو عمارتوں میں بھیانک آتشزدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-18

ممبئی مضافات کی دو عمارتوں میں بھیانک آتشزدگی

ایس این بی / محمد یوسف میسن
ممبئی مضافات کے ساکی ناکہ میں آج شام اور ملاڈ میں گزشتہ شب آگے لگنے سے لاکھوں روپے کے سامان جل کر راکھ ہوگئے ۔ اطلاع کے مطابق دونوں مقامات پر شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگی تھی جس میں مالی نقصانا ت تو لاکھوں میں ہوئے لیکن کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ تفصیل کے مطابق ساکی ناکہ میں ایک گا رمنٹ فیکٹری سمیت کاروباری آفس میں اچانک آگ لگ گئی ، جس سے اس وقت افراتفری مچ گئی ، اس میں کام کرنے والے مزدور باہر آگئے لیکن آگ اتنی تیزی سے پھیلنے لگی کہ گارمنٹ میں موجود کپڑا سمیت آفس کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا ۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق ساکی ناکہ نیو تیج پال انڈسٹری میں موجود پال فیشن گارمنٹ سمیت کاروباری آفس میں آج شام4بجے اچانک آتشزدگی سے اس میں کام کرنے والے مزدوروں میں بھگدڑ مچ گئی ۔ حالانکہ سبھی لوگ بحفاظت باہر آگئے اور فوراً فائر بریگیڈ کو فون کر کے آگ لگنے کی اطلاع دی اور کچھ دیر بعد جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ کر آگ بجھانے لگے لیکن گارمنٹ میں موجود کپڑا سمیٹ آفس کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا ۔ اس بابت آگ بجھانے آئیے فائربریگیڈکے افسران آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ آگ کیسے لگی اس کا ہمیں بھی ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور چھان بین جاری ہے اور اس آتشزدگی سے کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور صرف مالی نقصان ہی ہوا ہے ۔
دوسری جانب ملاڈ پٹھان واڑی کے نزد42منزل اومکار الٹا ماؤنٹ نامی ٹاور کے تیرس پر گزشتہ شب آگ لگ گئی تھی جس کے سبب لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔ اس کی اطلاع فائر بریگیڈ کے افسران کو دی گئی ، اس پر فائر بریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں اور افسران آگ بجھانے کے لئے مصروف ہوگئے لیکن اس سے قبل لاکھوں روپے کے سامان جل کر راکھ ہوگئے ۔

Fire Breaks Out In High-Rise At Malad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں