پیرس میں عوام کو بچانے والے مسلمان کی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

پیرس میں عوام کو بچانے والے مسلمان کی ستائش

پیرس
آئی اے این ایس
پیرس سوپر مارکیٹ میں یرغمال بنائے جانے کے بحران کے دوران یرغمالیوں کو بچانے پر فرنچ میڈیا نے ایک مسلم شخص کی ستائش کی ہے۔ وینینس میں ہائپر کیاچر کو شر سوپر مارکیٹ کے ملازم لاسانا بیٹھلی نے یرغمالیوں کے گروپ کی رہبری میں مدد کی تاکہ وہ نچلی منزل کی سیڑیوں کے ذریعہ فریزر میں جاسکیں جب بندوق بردار کو ہلاک کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ سی این این نے یہ اطلاع دی ۔ بیٹھلی مسلمان تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ فریزر میں کچھ افراد کے ساتھ داخل ہوا اور پھر فریزر کے سوئچ اور لائٹ کو بند کردیا اور تمام لوگوں سے کہا کہ خاموش رہیں اور ان سے کہا کہ میں تنہا باہر جاؤں گا اور وہ ایلیویٹر کے ذریعہ اوپر کی منزل پر چلا گیا ۔ (بندوق بردار امیدی) کولیبیلی نے ہم تمام سے کہا کہ سیڑھیوں کے ذریعہ اوپر آئیں ورنہ وہ جوبھی نیچے رہے گا ان کو گولی مار دے گا۔24سالہ بیٹھلی نے بی ایف ایم ٹی وی اسٹیشن کو یہ بات بتائی۔ مسلمان شخص جس کا مالی سے تعلق تھا بار برداری والے ایلویٹر سے نکل کر فرار ہوگیا لیکن اسے پولیس نے پکڑ لیا ۔ لیکن انہیں فریزر کے محل وقوع کی اطلاع دی ۔ جب یرغمالی باہر نکل آئے انہوں نے مجھے مبارکباد دی۔ بیٹھلی نے بتایا کہ فریزر میں جتنے بھی یرغمالی تھے ان میں کتنے لوگ محفوظ تھے ان کی حقیقی تعداد معلوم نہیں ۔ کاویبیلی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا ۔ تب تک اس نے چار یہودی یرغمالیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Malian Muslim hailed for saving lives at Paris market

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں