چاند پر چین کا غیر انسان بردار خلائی جہاز کامیابی کی سمت گامزن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

چاند پر چین کا غیر انسان بردار خلائی جہاز کامیابی کی سمت گامزن

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کا چاند پر ایک غیر انسان بردار اسپیس کرافٹ اتارنے کا باوقار منصوبہ ایسا لگتا ہے کہ کامیاب ہورہا ہے جب کہ زمین پر لوٹنے سے قبل یہ اسپیس کرافٹ مزید تجربات کے لئے آج چاند کے مدار میں داخل ہوگیا اور وہ اس کے تجرباتی مدار سے ایک قدم قریب پہنچ گیا ۔ اس کامیابی پر چین کے سائنسدانوں نے جشن منایا ۔ جنہوں نے اس کو ایک آٹھ گھنٹے کے مدار میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ بیجنگ ایرواسپیس کنٹرول سنٹر نے یہ بات کہی ۔ اسپیس کرافٹ بریکنگ کامیاب رہی اور وہ8گھنٹے کے بیضوی جہاز متوازن توانائی کے ساتھ اچھی حالت میں ہے اور مزید کہا کہ اس نے بروقت مشق کی اور متوازن کنٹرول میں رہا اور سرویس ماڈیول کے خاکہ نے متعلقہ تجربات آسانی کے ساتھ انجام دئیے ۔ یہ ماڈیول ترتیب وار12اور13جنوری کی ابتدائی ساعتوں میں اس کی دوسری اور تیسری بریکنگ انجام دے گا ۔ تاکہ وہ آئندہ چاند کے تحقیقاتی مشن کے لئے تیاری کی خاطر تجربات کے لئے اس کو127منٹ کے مدار کے نشانہ میں داخل کرنے کا اہل ہوسکے ۔ سنٹر کے سربراہ زہوجیان لینگ نے یہ بات کہی ۔ تجربات کے لئے خلائی جہاز 24اکتوبر کو چاند پرا ترنے کے مشن پر روانہ ہوا تھا۔ یکم نومبر کو سرویس ماڈیول مدار کے واپسی کے کیپسول سے علیحدہ ہوگیا تھا اور کیپسول اس کے8روزہ مشن کے دوران اسی دن چاند کے اطراف گھومنے کے بعد زمین پر واپس لوٹے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں