وقف بورڈ کی املاک کو رجسٹر کیا جائے گا - نجمہ ہبت اللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-23

وقف بورڈ کی املاک کو رجسٹر کیا جائے گا - نجمہ ہبت اللہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ نے آج کہا کہ اقتلیوں کی فلاح و بہبود کو رجسٹر کیاجائے گا اور انہیں ترقی دی جائے گی۔ نجمہ ہبت اللہ نے یہاں کہا کہ ہندوستان بھر میں6لاکھ ایکڑ وقف املاک ہے۔ اگرہم سچر کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اسے ترقی دیں تو20تا25ہزار کروڑ روپے سالانہ حاصل ہوسکتے ہیں ۔ اس رقم کو ملک میں مسلمانوں کی بہبود و ترقی کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لئے ملک بھر کے وقف بورڈس کی تشکیل جدید کرنی ہوگی اور ان کی املاک کو رجسٹر کرنا ہوگا تاکہ انہیں آدھار نمبر سے مربوط کیاجاسکے اور ڈیجیٹل بنایاجاسکے ۔ تمام سر گرمیوں میں شفافیت کے لئے آدھار نمبر فراہم کیاجائے گا ۔ نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ بعض افراد کو ان اقدامات پر اعتراض ہوسکتا ہے ۔لیکن یہ مسلمانوں کے مفاد میں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے ان اقدامات پر عمل آوری کی نگرانی کی ذمہ داری تفویض کی ہے ۔ ہمارے عہدیداروں نے اس مسئلہ پر وقف بورڈس کے ساتھ تبادلہ خیال شروع کردیا ہے ۔ آج وہ پٹنہ میں ایسا کررہے ہیں ۔ مرکزی وزیر یہاں بہار بی جے پی ہیڈ کوارٹرس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے اقلیتوں کے6زمروں ، مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں، بدھسٹوں ، جین اور پارسی طبقات کے لئے مرکز کی فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق بہار میں مسلمانوں کو خوش کرنے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائشی اقدامات پر طنز کرتے ہوئے نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ جن لیڈروں نے ٹوپیاں پہنی ہین انہوں نے ان کے احترام کو باقی نہیں رکھا ہے ۔ ان سیاسی قائدین نے مسلمانوں کے ساتھ دیانتداری سے کام نہیں لیا ۔ انہوں نے صرف ٹوپیاں پہنیں اور نمائشی اقدامات کیے، تاہم ان ٹوپیوں کو احترام برقرار نہیں رکھا ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو بہار کے مسلمان اتنے پسماندہ نہ ہوتے ۔

Waqf Boards’ property to be registered for minority welfare: Najma Heptullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں