پنٹیگان عہدیدار کا آئندہ ہفتہ دورۂ ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

پنٹیگان عہدیدار کا آئندہ ہفتہ دورۂ ہند

واشنگٹن
پی ٹی آئی
پنٹگان کے ایک اعلیٰ عہدیدار آئندہ ہفتہ نئی دہلی پہنچیں گے ۔ صدر بارک اوباما کی آمد سے قبل ان کے دورہ ہند کا مقصد ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ سنگین دفاعی مسائل اور باہمی تعاون سے متعلق شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ایسے تمام موضوعات کا احاطہ اوباما کے ساتھ بات چیت میں متوقع ہے ۔ محکمہ دفاع کی ایک ترجمان مورین شومین نے بتایا کہ انڈر سکریٹری آف ڈیفنس فار اکوئیزیشن ،ٹکنالوجی اینڈ لا جسٹکس فرینک کینڈل آئندہ ہفتہ دورہ ہند کاپروگرام مرتب کررہے ہیں ۔ یہ ان کا چوتھا دورہ ہند ہوگا جس کے دوران وہ باہمی تعلقات کی اہمیت پر بات چیت کریں گے ۔ کینڈیل ہندوستان سے متعلق دفاعی مسائل پر مرکزی شخصیت ہیں اور خصوصی طور پر انڈیا ، یو ایس ٹریڈ اینڈ ٹکنالوجی انیشئیٹیو تو ان کا خصوصی میدان ہے ۔ ان کے دورہ کا نصب العین ڈی آئی ٹی سرگرمیوں میں اضافہ ہے جو ڈیفنس ٹیکنالوجی اور دفاعی نظام کے مشترکہ پروڈکشن کی اصل بنیاد ہے ۔ دورہ ہند کے دوران کیڈیل ڈیفنس سکریٹری رادھاکرشنا ماتھر اور سکریٹری (ڈیفنس پروڈکشن) ایس موہن کمار کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کریں گے ۔ وزیر دفاع اویناش چندر کے سائنٹفک مشیر کے ساتھ بھی ان کی ملاقات طے ہے ۔ وزارت دفاع سے حال ہی میں انہیں برطرف کردیا گیا تھا تاہم اس ماہ کے اختتام تک وہ عہدہ پر فائز رہتے ہوئے ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں کینڈیل ہندوستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ ورما سے بھی ملاقات کریں گی ۔
اوباما 26جنوری سے قبل ہندوستان پہنچیں گے اور یوم جمہوریہ تقاریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے ۔ اوباما اس حیثیت سے تقریب میں شریک ہونے والے اولین امریکی صدر ہوں گے ۔ ان کا سہ روزہ دورہ 25جنوری سے شروع ہوگا جس کے دوران انہیں فرصت کے لمحات کم ہی نصیب ہوں گے ۔ وہ اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقات کے دوران ڈیفنس اور سیول نیو کلیرمعاہدہ پر بھی بات چیت کریں گے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کینڈیل نے چند ماہ قبل اپنے ایک خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایشیا میں طاقت کو دوبارہ متوازن بنانے کی ضرورت ہے ۔ جس میں ہند۔ امریکہ تعلقات کا رول انتہائی اہم ہوگا ۔ دونوں ممالک نے بعض خصوصی پروگرامس پر مشترکہ سرگرمیاں جاری رکھنے کا عہد کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ٹی آئی ، کرہ ارض پر انتہائی اہمیت کے حامل ملک کے ساتھ تعلقات میں گہرائی اور وسعت پیدا کرنے میں مرکزی رول ادا کرے گا ۔ ہندوستان جائے وقوع کے حوالہ سے فوجی اہمیت کا حامل ملک ہے اور ہماری اقدار و خواہشات میں برابر کا شراکت دار ہے ۔ نمو کی صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہے ۔ دنیا کے ایک انتہائی اہم خطہ میں قیام امن و استحکام کی کوششوں میں بھی اس کی شراک داری مساوی ہے ۔

Top Pentagon official heads to India ahead of Obama visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں