آپ دوسروں کے مذہب کی توہین نہیں کر سکتے - پیرس حملہ پر پوپ فرانس کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

آپ دوسروں کے مذہب کی توہین نہیں کر سکتے - پیرس حملہ پر پوپ فرانس کا بیان

طیارہ سے
رائٹر
گزشتہ ہفتہ پیرس میں ہلاکت خیز حملہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے اظہار کی آزادی کا دفاع کیا لیکن کہا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرتے ہوئے اشتعال انگیزی پیدا کرنا غلط ہے اور اگر ایسا ہو تو کوئی اسی طرح کے رد عمل کی توقع کرسکتا ہے ۔ ایشیائی دورہ کے دوسرے مرحلہ میں سری لنکا میں فلپائن جانے کے دوران طیارہ میں پوپ نے کہا کہ’’آپ مشتعل نہیں کرسکتے، آپ دوسروں کے مذہب کی اہانت نہیں کرسکتے ، آپ عقیدہ کا مذاق نہیں اڑا سکتے ۔‘‘ پوپ فرانس جنہوں نے پیرس حملوں کی مذمت کی اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ مذہب کی آزادی اوراظہار کی آزادی میں کیا فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مذہب کی آزادی اور اظہار کی آزادی دونوں بنیادی انسانی حقوق ہیں ۔ انہوں نے خاص طور پر پیرس ہلاکتوں کے تناظر میں یہ بات کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو نہ صرف آزادی کا حق حاصل ہے بلکہ یہ کہنے کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ عام بھلائی کے لئے کیا سوچتا ہے ۔ ہمیں اہانت کے بغیر اس آزادی کا پورا پورا حق حاصل ہے ۔ اپنے نکتہ کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے معاون کی طرف رخ کیا اور کہا کہ یہ صحیح ہے کہ آپ کو پر تشدد طریقہ سے رد عمل کا اظہار نہیں کرنا چاہئے ۔ لیکن اگرچیکہ ہم اچھے دوست ہیں ، مگر یہ میری ماں کے تعلق سے کوئی نازیبا لفظ کہتے ہیں تو مجھ سے گھونسے کی توقع کرسکتے ہیں ۔ یہ ایک عام بات ہے، آپ دوسروں کے مذہب کو کھلونا نہیں بنا سکتے ۔ اس سے لوگ مشتعل ہوں گے اور اسی طرح کاو اقعہ پیش آئے گا ۔ اظہار کی آزادی کی بات ہو تو اس کے کچھ حڈود ہیں ۔ پوپ سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اسلامی انتہا پسندوں کے حملہ کا امکان محسوس کرتے ہیں جیسا کہ ایک اطالوی اخبار میں یہ رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ فرانسس نے کہا کہ انہیں اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر ہے اور وہ ویٹی کن میں سیکوریٹی اقدامات کے بارے میں مطمئن ہیں۔

Pope Francis on Charlie Hebdo: ‘You cannot insult the faith of others’

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں