گجرات فسادات - نریندر مودی کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

گجرات فسادات - نریندر مودی کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ خارج

نیویارک
آئی اے این ایس
امریکہ ایک عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلا ف وہاں دائر کردہ مقدمہ کو خارج کردیا ہے۔ اس کیس میں مودی پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ گجرات فسادات(2002) پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ امریکی عدالت نے کہا کہ حکومت کے ایک موجودہ سربراہ کی حیثیت سے وہ (مودی) مراعات ، استثنیٰ کے حقدار ہیں ۔ مذکورہ کیس ، امریکن جسٹس سنٹر(اے جے سی) نے جو ایک انسانی حقوق گروپ ہے، دائر کیا تھا ۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج انالیساٹورس نے کل یہ کیس خارج کرتے ہوئے مودی کو مراعات؍استثنیٰ دینے سے متعلق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ارادہ کو حق بجانب قرار دیا ۔ مس ٹورس نے شکایت کنندہ کے اس استدلال کو مسترد؍ خارج کردیا کہ فارن ساورن ایمونٹیز ایکٹ( ایف ایس آئی اے) کے تحت مراعات ، صرف بیرونی ممالک کو حاصل ہیں نہ کہ انفرادی طورپر سرکاری عہدیداروں کو ۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی کہا کہ مودی کو مذکورہ مراعات کا حق نہیں ہے کیونکہ مبینہ فسادات ، وزارت عظمیٰ پر مودی کے فائز ہونے سے پہلے ہو اتھا ۔ اے جے سی نے مودی کے خلاف مذکورہ کیس ان کے پہلے دورہ امریکہ سے عین قبل گزشتہ ستمبر میں دائر کیاتھا۔ اب یہ کیس صدر امریکہ بارک اوباما کے دوسرے دورہ ہند سے کچھ دن قبل خارج کیا گیا ہے ۔ اوباما آئندہ26جنوری کو دہلی میں ہونے والی شاندار یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ہندوستانی عدالتوں نے اگرچہ مودی کو کسی غلطی سے بعید پایا تھا ، گجرات فسادات کے سلسلہ میں ان پر عائد کردہ الزامات کے سبب امریکہ نے2005ء میں ان کاویزا واپس لے لیا تھا لیکن اوباما نے امتناع کے مذکورہ اقدام کو بعجلت رد کردیا اور ہندوستان کے عام انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ پر نرینر مودی کے فائز ہرنے کے بعد انہیں دورہ امریکہ کی دعوت دی ۔

2002 Gujarat riots: US court dismissed lawsuit against Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں