یوروپ ترکی کو جمہوریت کا درس نہ دے اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی کرے - اردگان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

یوروپ ترکی کو جمہوریت کا درس نہ دے اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی کرے - اردگان

انقرہ
یو این آئی
ترک صدر رجب طیب اردگان نے یوروپی یونین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ترکی کو سبق سکھانے کی بجائے یوروپ میں بڑھتے ہوئے اسلام کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کرے ۔ اردگان نے انقرہ میں ترکی کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جارحانہ خارجہ پالیسی اپنانا چاہئے تاکہ اعتماد سے بھرپور نئے ترکی کی نمائندگی ہوسکے ۔ انہوں نے یوروپی یونین کو خبردار کیا کہ ترکی کو جمہوریت کا درس دینے کے بجائے اسے مسلمانوں کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر اسلاموفوبیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ یوروپی یونین اس سنجیدہ نوعیت کے خظرے سے نمٹنے کے بجائے ترکی کو جمہوریت پر درس دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوروپ میں اسلاموفوبیا ، نسل پرستی اور امتیازی سر گرمیاں عروج پر ہیں ، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کچھ مغربی معاشروں میں ہمدردی بھی حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے یوروپ کو سنگین خطرات لاحق ہین ۔
ترک صدر نے کہا کہ اگر اس مسئلہ سے آج سنجیدگی سے نہ نمٹا گیا تو یوروپی یونین اور یوروپ کی روایات پر سوالیہ نشان کھڑا ہوجائے گا۔ ان کے یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب جرمنی میں پیگیڈا نامی تنظیم اسلام کے خلاف مظاہرے کررہی ہے اور جس میں ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مغربی میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سچ نہیں دکھاتے اور مخلص نہیں ۔ وہ ہمارے پاس آتے ہیں اور بات کرتے ہیں ، ہم تمام ضروری سوالات کے جواب دیتے ہیں اور دستاویزات دکھاتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنی من مانی کرتے ہیں ۔ ترک سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈٹے رہیں اور غلط اور غیر اخلاقی خبروں پر کان نہ دھریں اور کسی کو کوئی رعایت نہ دیں۔ اردگان نے کہا کہ ترکی کو اپنے آپ کو ایک عظیم ملک کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ترکی ایسا ملک نہیں کہ کوئی بھی اٹھے اور ترکی کی جانب اپنے ناسمجھی میں الزامات لگانے لگے ۔ جنہیں ایسا کرنے کی عادت ہے، انہیں اپنی عادت بدل دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ترکی کی جانب الزامات کی انگلیاں اٹھانے کے عادی ہیں وہ دیکھ لیں گے کہ ان کے سامنے ایک نیا اور بڑا ترکی ہے ، جس کی اپنی اقتصادیات ، جمہوریت اور خارجہ پالیسی ہے ۔ یوروپی یونین پر اپنے اس تازہ حملے میں اردگان نے مطالبہ کیا کہ28رکنی بلاک ترکی کی بابت پالیسی پر نظر ثانی کرے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوروپ گزشتہ دس برس سے رکنیت کے لئے جمع کرائی گئی ترکی کہ درخواست کو خواہ مخواہ تاخیر کا شکار کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یقین کیجئے ۔

Time to crack down on 'Islamophobia', Turkey's Erdogan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں