صدر امریکہ اوباما یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی - خصوصی سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

صدر امریکہ اوباما یوم جمہوریہ تقریب میں مہمان خصوصی - خصوصی سیکوریٹی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کے پیش نظر دہلی میں تمام سرکردہ لکژری ہوٹلوں کی اسکیننگ کی گئی ہے اور سیکوریٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اوباما ، یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے ، اور یہ بات بھی یقینی ہے کہ صدر امریکہ کی خصوصی موٹر کار’’دی بیسٹ‘‘ بھی ان کے ہمراہ ہوگی ۔ بتایاجاتا ہے کہ امریکہ کی اڈوانس سیکوریٹی ٹیم15جنوری کو ہندوستان پہنچ جائے گی تاکہ دنیاکا سب سے طاقتور قائد اوباما کی سیکوریٹی کے انتظامات کو قطعیت دے سکے ۔ اوباما نے اگرچہ کہ2010میں بھی ہندوستان کا دورہ کیا تھا ۔ لیکن اس مرتبہ سیکوریٹی زیادہ دشوار ثابت ہوگی ،کیوں کہ صدر امریکہ یوم جمہوریہ پر پریڈ کا مشاہدہ کرنے زائد از دو گھنٹے تک راج پتھ پر کھلے آسمان تلے ہوں گے۔ اسلامی عسکریت پسندوں سے لاحق خطرات کے پیش نظربھی سیکوریٹی صورتحال اضافی اہمیت کی حامل ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ واشنگٹن نے عراق اور سیریا میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجہ میں صدر امریکہ کو لاحق خطرہ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ امریکہ کی ایک سکریٹ سرویس ٹیم اس لگژری ہوٹل کا معائنہ کرنے جہاں اوباما اور ان کی اہلیہ قیام کریں گے ، آئندہ ہفتہ ہندوستان پہنچے گی ۔ امریکی حکام نے قومی دارالحکومت کی دو سرکردہ ہوٹلوں تاج اور موریا شیرٹن کا معائنہ کیا ہے لیکن ہنوز کسی امر کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ اوباما نے نومبر میںG-20چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے برسبین کا دورہ کیا تھا اور وہاں ایک ہوٹل میں ایک رات کے لئے قیام کیا تھا۔
وہاں جس قسم کی سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے اس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ دہلی میں کیسے سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔ اوباما کے سیکوریٹی عہدیداروں نے میریٹ ہوٹل کی ایک ساری منزل کو ادھیڑ دینے کا حکم دیا تھا ۔ تمام فرنیچر نکال دیا گیا تھا اور گوشہ گوشہ کی تلاشی لی گئی تھی ۔ سیکوریٹی عملہ نے بستر اور فرنیچر سمیت کمروں کے آئینے تک نکال دئیے تھے۔ اوباما کو جاسوسی سے بچانے دیگر کمروں میں صرف میزیں اور کرسیاں ہی رہنے دی گئی تھیں ۔ ان کمروں کی جہاں اوباما رازدارانہ تجارتی سرگرمیاں انجام دینے والے تھے اور کچھ نجی فون کالس کرنے والے تھے، بھرپو ر تلاشی لی گئی تھی تاکہ خفیہ آلات کا پتہ چلایاجاسکے ۔ امریکی سیکوریٹی ایجنسیوں نے خود اپنے محفوظ مواصلاتی آلات نصب کیے تھے ۔ اس ہوٹل کو الگ تھلگ کردیا گیا تھا اور صرف ایکریڈیشن کے حامل افراد کو ہی اندر جانے کی اجازت دی جارہی تھی۔ اوباما کے ہمراہ سینکڑوں ارکان عملہ نے اس ہوٹل کی کئی منزلوں پر قبضہ کرلیا تھا ۔ اوباما کے ساتھ ایک خصوصی سیکوریٹی خیمہ بھی تھا، جو کسی بھی ہوٹل کے کمرہ میں نصب کیاجاسکتا تھا تاکہ وہ خفیہ مواد کا جائزہ لے سکیں اور بات چیت کرسکیں ۔ اوباما(امریکی صدر کے خصوصی طیارہ)ایر فورس1کے ذریعہ برسبین ایر پورٹ پہنچے تھے ۔اور وہاں سے اپنے ہیلی کاپٹر میرین 1میں وکٹوریہ پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔ وہاں سے وہ30گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ ہوٹل میریٹ پہنچے تھے ۔ صدر امریکہ کی گاڑی کیڈی لاک لیموزین کو’’دی بیسٹ‘‘ کا لقب دیا گیا ہے اور یہ امریکی سکریٹ سرویس کے موٹر قافلہ کا ایک حصہ ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ اس گاڑی کو8انچ موٹی فولاد کی پلیٹوں سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے دروازوں کا وطن بوئنگ757طیاروں کے دروازے کے مماثل ہے ۔ اس گاڑی کی کھڑکیاں5انچ موٹی اور بلٹ پروف ہیں تاکہ کسی بھی حملہ کو ناکام بنایاجاسکے ۔ اس کار کے ٹائرس بس کے ٹائروں کی سائز کے ہیں ۔

Obama to be chief guest at Republic Day celebrations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں