تلنگانہ میں خصوصی اسپورٹس سٹی کے قیام کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

تلنگانہ میں خصوصی اسپورٹس سٹی کے قیام کی تجویز

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و پنچایت راج تارک راما راؤ نے اسپورٹس سٹی کی تجویز پیش کی ہے ۔ کل سابق اسپورٹس شخصیتوں کی تہنیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے سابق کھلاڑیوں کا تعاون اور تہنیت قابل ستائش اقدام ہے ۔ سومیش کمار ، اسپیشل آفیسر وکمشنر کی ان کوششوں کی ستائش کی جانی چاہئے ۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کے لئے کئی ایک اقدامات کو روبہ عمل لارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سابق کھلاڑیوں کو اعزاز دینے سے متعلق امور کو وزیر اسپورٹس اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے رجو ع کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی مدد کے لئے مختلف اسکیمات اور پروگراموں کو روبہ عمل لایاجاسکے ۔ تارک راما راؤ نے کہا کہ حکومت تمام مشہور اسپورٹس شخصیتوں جیسے پلیلا گوپی چند، ثانیہ مرزا سائنا نہوال اور جوالا گٹہ کی خدمات متعلقہ اسپورٹس میں کوچنگ کے لئے حاصل کرے گی تاکہ ہونہار اسپورٹس شخصیتیں ریاست اورملک کا نام روشن کریں ۔ میشہور بیاٹ مینٹن کھلاڑی گوپی چند کی درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی نے تیقن دیا کہ سابقہ کھلاڑیوں کو میڈیکل انشورنس فراہم کیاجائے گا ۔ کمشنر نے کہا جی ایچ ایم سی ان تمام سابق کھلاڑیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے10ہزار اور7500روپے کے بیاگ رواں سال پیش کئے جائیں گے ۔ گوپی چند نے کہا کہ یہ جی ایچ ایم سی کا دونوں شہروں کے کھلاڑیوں کے لئے حیرت انگیز اقدام ہے ۔ اولمپک اسوسی ایشن رکن جگدیشوریادو نے سابق کھلاڑیوں کو تہنیت کے نظریہ کی ستائش کی ۔جن کھلاڑیوں کو تہنیت پیش کی گئی ، ان میں سید عبدالسلام (اولمپک فٹبال) محمد ذوالفقار الدین( اولمپک فٹبال)آئی ایس ایچ ایچ حامد( اولمپک، فٹبال)، کے ستیہ نارائنا (انٹر نیشنل، ہاکی) بیر بہادر (انٹر نیشنل فٹبال) ڈینس سوامی(ارجن ایوارڈ ، باکسنگ) اے سی ملیشم( نیشنل کبڈی) چندر پرکاش برادر(نیشنل کھوکھو) سمیرا بیگم (انٹر نیشنل ٹینی کاٹ)جی واسودیو یادو(انٹر نیشنل کبڈی )شامل تھے ۔

Telangana government plans 'sports city' around Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں