سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات - ٹی آر ایس کا یادگار مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات - ٹی آر ایس کا یادگار مظاہرہ

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) نے سکندر آباد کنٹونمنٹ بورڈ(ایس سی بی) کے انتخابات میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 8وارڈس کے منجملہ4پر قبضہ کرلیا ہے ۔ ایس سی بی16ارکان پر مشتمل ہے ۔ گزشتہ اتوار کو ان وارڈس کے لئے رائے دہی ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی کے اختتام پر4وارڈس میں وہ امیدوار کامیاب ہوئے جنہیں ٹی آر ایس کی تائید حاصل تھی ، جب کہ2وارڈس پر ٹی آر ایس کے باغی امیدواروں کوکامیابی ملی ۔ کانگریس اور آزاد امیدوار کو ایک ایک وارڈ میں کامیابی نصیب ہوئی۔ تلگو دیشم ، بی جے پی اتحاد کے ہاتھ کچھ نہیں آیا اور وہ ایک بھی نشست حاصل نہیں کرسکا ۔ سابق مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنہ کی دختر سہاسنی کو ٹی آر ایس کی تائید کے حامل ایس کیشو ریڈی کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا جب کہ تلگو دیشم رکن اسمبلی سائی اننا کی دختر نندنی کو وارڈ نمبر4میں نلنی کرن کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا رہا ۔ وارڈ نمبر1اور وارڈ نمبر3میں ٹی آر ایس کے باغی امیدواروں مہیشور ریڈی اور انیتا پربھا کر کو بالترتیب کامیابی حاصل ہوئی جب کہ ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار ایس کیشور ریڈی، نلنی کرن، پانڈویا اور لوک ناتھم وارڈ نمبر2اور وارڈ نمبر4اور وارڈ نمبر8میں کامیاب رہے۔ کانگریس کی تائیدی امیدوار ہ بھاگیہ شری کو وارڈ نمبر7سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ آزاد امیدوار راما کرشنا نے وارڈ نمبر5میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹی آر ایس کے باغی امیدواروں نے اشارے دیے ہیں ، کہ وہ پارٹی میں ہی برقرار رہیں گے ۔ آزاد امیدوارامکان ہے کہ باہر سے ٹی آر ایس کی تائید کرے گا اس طرح پارٹی کو سکندر آبادکنٹونمنٹ بورڈ بورڈ کے نائب صدر نشین کا عہدہ یقینی طورپر حاصل ہوگیا ہے۔ بورڈ کے انتخابات پارٹی کے اساس پر منعقد نہیں ہوتے تاہم اس کے امیدواروں کو بڑی سیاسی جماعتوں کی تائید حاصل رہتی ہے ۔16رکنی سکندرآبادکنٹونمنٹ بورڈ بورڈ کے8ارکان کا رائے دہی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آتا ہے جب کہ ماباقی ارکان فوج کے نمائندے اور مقامی منتخبہ نمائندتے ہوتے ہیں ۔ آئی اے این ایس کے بموجب سکند ر اباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جو8نشستوں کے لئے منعقد ہوئے ۔ ٹی آر ایس کو4نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جب کہ پارٹی کے2باغی امیدواروں نے بھی ایک ایک نشست پر قبضہ کرلیا ۔ ان میں ایک باغی امیدوارہ نے اعلان کیا کہ وہ پارٹی میں برقرار رہیں گی ۔ ایک آزاد امیدوار نے بھی جو ایک نشست پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹی آر ایس کی تائید کا اعلان کیا ہے۔
انتخابی نتائج بی جے پی ، تلگو دیشم اتحاد کے لئے زبردست دھکا ثابت ہوئے ہیں جنہیں ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ گزشتہ سال عام انتخابات میں اس محاذ نے گریٹر حیدرآباد کی24اسمبلی نشستوں کے منجملہ14پر قبضہ جمالی اتھا ۔ ان میں سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کی اسمبلی نشست کے بشمول9نشستوں پر تلگو دیشم کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ سکندرآبادکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج ، تلگو دیشم، بی جے پی اتحاد کے لئے مجوزہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ان کی کامیابی کے امکانات کو متاثر کرسکتے ہیں ۔ ٹی آر ایس نے یادگار مظاہرہ کے ذریعہ سکندر آباد کنٹونمنٹ بورڈ میں اپنا کھاتہ کھول لیا ہے، جہاں کانگریس اور تلگو دیشم کی ہمیشہ سے حکمرانی رہی ہے ۔ سال2008کے انتخابات میں کانگریس کو6اور تلگو دیشم کو 2نشستیں ملی تھیں ۔ سکندرآبادکنٹونمنٹ بورڈ ملک کے62کنٹونٹمنٹس میں سب سے بڑا کنٹونمنٹ ہے جہاں اتوار کے دن رائے دہی ہوئی جب کہ ایک لاکھ67ہزار936رائے دہندوں کے منجملہ44.4فیصد ووٹرس نے پولنگ میں حصہ لیا تھا۔

TRS sweeps Secunderabad Cantonment polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں