تبدیلی مذہب - کشمیر میں 4 لاکھ خاندانوں کی گھر واپسی کا عزم - توگڑیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-18

تبدیلی مذہب - کشمیر میں 4 لاکھ خاندانوں کی گھر واپسی کا عزم - توگڑیا

منگلور
پی ٹی آئی
وشوہندو پریشد کے سینئر لیڈر پروین توگڑیا نے کہا ہے کہ تبدیلی مذہب یعنی گھر واپسی جاری رہے گی ۔ انہوں نے کشمیر میں4لاکھ خاندانوں کو دوبارہ ہندو مذہب میں واپس لانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ منگلور کے قریب پٹٹور میں وراٹ ہندو ہردے سنگم ، میں اپنے کلیدی خطاب میں توگڑیا نے کہا کہ ہندووؤں کو تبدیلی مذہب پر خاموش نہیں رہنا چاہئے کیونکہ اس کے نتیجے میں ان کی آبادی کم ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت یاتو تبدیلی مذہب بند کرے یا پھر ہمیں تبدیلی مذہب یعنی گھر واپسی جاری رکھنے دے۔ ملک کے کچھ حصوں میں آر ایس ایس کی ذیلی تنظیموں کی طرف سے چلائے جارہے گھر واپسی کو لے کر اپوزیشن کے نشانے پر آئی حکومت پہلے ہی تبدیلی مذہب مخالف قانون لگانے کی اپنی خواہش ظاہر کرچکی ہے اور تمام جماعتوں سے اس قانون کی حمایت کرنے کی اپیل کرچکی ہے۔ توگڑیا نے کہا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ لایاجانا چاہئے اور حکومت کو یہ ضابطہ بنانا چاہئے کہ ہر جوڑا، چاہے وہ کسی بھی مذہب کا کیوں نہ ہو ، صرف دو ہی بچے پیدا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے ہندوؤں سے لو جہاد کے خلاف جدو جہد کرنے کا بھی اعلان کیا کیونکہ یہ قوم کی شناخت کو برباد کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا، کشمیر میں ان چار لاکھ ہندو خاندانو کو واپس اپنے مذہب میں لایاجانا چاہئے، جن پر دباؤ ڈال کر انہیں تبدیلی مذہب کے لئے مجبور کیا گیا ۔

Re-conversion to continue till Centre bans it: Pravin Togadia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں