فوجی عدالتوں کے قیام کے بل پر پاکستانی صدر کے دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

فوجی عدالتوں کے قیام کے بل پر پاکستانی صدر کے دستخط

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کے ایک نئے بل پر آج صدر پاکستان ممنون حسین نے دستخط کردئیے ، اس طرح دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تیز تر سماعت کی راہ ہموارہوگئی ہے ۔ اس بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ نے کل منظوری دی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے آئینی ترامیم کی منظوری کے موقع پر کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے انتخابات میں دھاندلی کے معاملہ کے باعث قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کرکھا ہے اور جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم میں ان کی تجاویز کو نظر انداز کیا ہے ۔ آئینی ترامیم کے دونوں بلوں کی منظوری دینے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے تاثرات میں اس فیصلہ کو مشکل اور مجبوری میں کیے جانے والا فیصلہ قرار دیا ۔ یاد رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملہ150افراد ہلاک ہوگئے ۔

دریں اثنا لاہور پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب نئی دہلی اور لاہور کے درمیان پاک ۔ ہندوستان دوستی بس کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ پاکستان نے اس کے داخلہ کو لاہور اور ننکانہ صاحب شہروں سے تک محدود کردیا ہے اور دہشت گرد خطرات میں اضافہ کو اس اقدام کے پس پردہ وجہ قرار دیا ہے ۔ پاکستان ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے کہا کہ پاک۔ ہنددوستی بس سروس صرف واگھا سرحد پر چلائی جائے گی۔ پاکستان سے نئی دہلی اور امرتسر جانے والے مسافروں کو یہ بسیں اب واگھا سرحد سے ملیں گی اور سرحد پار سے پاکستان آنے والے لوگوں کو اسی سرحد پر بس چھوڑنی ہوگی۔ پی ٹٰ آئی سی کے عہدہ دار نے کہا ان بسوں کی خدمات پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے خدشے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان بسوں کو پولیس کی حفاظت میں واگھا سرحد سے لاہور کے ننکانہ صاحب اور گلبرگ تک لے جایاجاتا تھا۔ اس قدم سے دونوں طرف کے مسافروں کو تھوڑی پریشانی تو ضرور ہوگی تاہم یہ قدم ان کے تحفظ کے لئے اٹھایاگیا ہے ۔

Pak President signs military courts bills into law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں