پی ٹی آئی
خاتون کانگریس رکن تلسی گبرڈ اور ان کے ڈیمو کریٹک کانگریسی رفیق ڈاکٹر ایمی بیرا نے امریکی ایوان نمائندگان میں مسلسل دوسری میعاد کے لئے حلف لیا ہے ۔ گبرڈ اولین ہندوستانی قانون ساز ہیں جنہوں نے گیتا پر حلف لیا جب کہ کل امریکی کانگریس کا114واں اجلاس شروع ہوا ۔ ان کو ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوہنر عہدہ کا حلف دلایا۔2سال قبل انہوں نے بھی گیتا پر حلف لیا تھا جو انہوں نے گزشتہ ستمبر میں نیویارک میں وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش کی تھی ، جب انہوں نے گزشتہ ستمبر میں نیویارک میں ان سے ملاقات کی تھی۔ بیرا موجودہ کانگریس میں واحد کارگزار امریکی ہندوستانی ہیں ۔ وہ ہندوستان پر کانگریسی کاکس کے شریک صدر نشین کے طور پر منتخب ہوئے اور ایوان نمائندگان میں دلیپ سنگھ تھنڈاور بابی جندال کے بعد ملک کی سب سے بڑی خصوصی کاکس کے ہندوستانی امریکیوں میں شامل ہوئے ۔ گبرڈ نے کہا کہ میں آئندہ2سال تک اپنے رفقاء کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہوں اور صرف متحدہ راستہ سے ہم ہمارے مل کو آگے لے جاسکتے ہیں ۔ ہم کو ملک کی معیشت کی دوبارہ تعمیر شروع کرنے کی ضرورت ہے جو میڈل کلاس کے لئے کام کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہم کو ایک مناسب بجٹ کے ساتھ ہمارے قرض پر کنٹرول کرنا، قومی سلامتی ، میڈی کیر اور مستقبل کی نسلوں کے لئے معیشت کو مستحکم کرن اہے ۔ بیرا نے کہا کہ اس کانگریس میں میں ان کو اپنی اعلیٰ ترجیحات بناؤں گا۔ بیرا ایوان کی خارجہ امور ، سائنس، خلا اور ٹکنالوجی کمیٹیوں میں مسلسل کارگزار ہیں۔ کاکس کے مسائل کو حل کرنے والے ایک لیڈر کے طورپر انہوں نے دونوں پارٹیوں کے ارکان کو پابند بنایا ہے ۔ گبرڈ جنہوں نے2ہفتہ طویل دورہ ہندوستان سے لوٹی ہیں ۔ جس کے دوران انہوں نے مودی اور ہندوستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، کہا کہ ان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔ میں اس دورہ سے ایک عظیم کامیابی محسوس کرتی ہوں، میں اس امید کے ساتھ ہندوستان کو گئی تھی کہ ہوائی کے ساتھ معروف افراد کا تعارف کراؤں اور ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان رشتہ کو مستحکم کرنے میں مد د کروں ، میں سمجھتی ہوں کہ ہم نے دونوں مقاصد حاصل کئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ دنیا کی قدیم جمہوریت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے درمیان اشتراک میں اضافہ ہوگا ۔ ہوائی حلقہ کی ڈیمو کریٹک کانگریس خاتون رکن نے یہ بات کہی جب کہ کانگریس کا 114واں اجلاس ارکان کی حلف برداری کے ساتھ کل شروع ہوا ۔ ریپبلکنز نے رسمی طور پر دونوں ایوانوں ، ایوان نمائندگان اور سینیٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جو109ویں کانگریس(2005-2006)کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے ۔
Tulsi Gabbard and Ami Bera Take Oath for Their Second Term in the US House of Representatives
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں