یوم غیر مقیم ہندوستانی نوجوان - سشما سوراج کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

یوم غیر مقیم ہندوستانی نوجوان - سشما سوراج کا خطاب

گاندھی نگر
یواین آئی
مرکزی وزیر امور غیر مقیم ہندوستانی ووزیر خارجہ سشما سوراج نے دنیا بھر میں مقیم ہندوستانی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک بھارت۔ شریشتھ بھارت مہم کا حصہ بنیں۔ سشما سوراج نے13ویں یوم غیر مقیم ہندوستانی تقریب سے پہلے آج یہاں’’یوم غیر مقیم ہندوستانی نوجوان‘‘ کاافتتاح کرتے ہوئے یہ اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں مقیم ہندوستانی نوجوان ہندوستان سے وابستہ اپنی تہذیب و ثقافت کوجانیں اور ملک کو ایک بھارت شریشتھ بھارت کے طور پر تبدیل کرنے کی مہم میں اپنا رول ادا کریں ۔ سوراج نے ان نوجوانوں سے تین سی کنیکٹ سیلیبریٹ اور کانٹی بیورو کو اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مہاتما گاندھی امن اور عدم تشدد اور سچائی کو اپنانے وقت عظیم سفیر بنے اسی طرح ہندوستانی نوجوان نئے ہندوستان کے سب سے اچھے سفیر بنتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانی نوجوان ہندوستان کی ساٹ پاور کی بہترین مثال ہیں ۔

Contribute towards India's transformation: Sushma to Pravasis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں