کوچی کے ہاسپٹل میں ہاتھوں کی پیوند کاری کی اولین سرجری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-18

کوچی کے ہاسپٹل میں ہاتھوں کی پیوند کاری کی اولین سرجری

کوچی
یو این آئی
کوچی کے ایک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹروں نے ہندوستان میں پہلی مرتبہ ہاتھ کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک ہاتھ کی پیوند کاری کے تقریباً110کیسس سامنے آئے ہیں جن میں 3فیصد سے بھی کم معاملات میں جسم نے بیرونی اعضاء کو قبول کرنے سے انکار کیا ۔ یہاں انجام دی گئی اولین16گھنٹے طویل سرجری ایک30سالہ نوجوان کو حادثہ کے شکار ایک24سالہ شخص کے ہاتھوں کی پیوند کاری کی گئی۔ یہ30سالہ نوجوان ایک ٹرین حادثہ میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا ۔ کیرالا کے ضلع ادوکی کا ساکن مانو ایک سال پہلے ٹرین حادثہ میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا اور اس بات کا منتظر تھا کہ اسے ہاتھوں کا عطیہ ملے۔ امریتا ہاسپٹل کے جہاں سرجری شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سبرامنیم ایر نے کہا کہ اس پیوند کاری کا سہرا ضلع ارنا کلم کے بنوئے نامی نوجوان کے خاندان کو بھی ملنا چاہئے جنہوں نے اس کے اعضاء کا عطیہ دینے سے اتفاق کیا۔ ایک موٹر سائیکل حادثہ کے بعد بنوئے کو دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر ایر نے بتایا کہ10تا14دن بعد اس بات کی توثیق کی جاسکے گی کہ مانو کے جسم نے ان اعضاء کو قبول کیا ہے یا نہیں ۔

Kochi's AIMS docs carry out India's first hand transplant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں