ایر ایشیا کے جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-08

ایر ایشیا کے جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا

جکارتہ
پی ٹی آئی
انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ایر ایشیا جہاز کے ملنے کی تلاش اور ریسکیو مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ جاوا میں جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا ہے۔ جہاز کے پچھلے حصے میں بلیک باکس اور فلائٹ ریکارڈ ہوتے ہیں جس سے تفتیش کاروں کو اس جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم ہوسکے گی ۔ ایر ایشیاء کا یہ جہاز28دسمبر کو انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سوابایا سے سنگاپور جارہا تھا کہ خراب موسم کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ۔ جہاز پر162افراد سوار تھے ۔ جہاز کے ملبہ کی تلاش کے سرچ اور ریسکیو مشن کے سربراہ بمبانگ سولیئستو نے جکارتہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جہاز کا پچھلا حصہ مل گیا ہے جس کی ہمیں تلاش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ غوطہ خوروں نے جہاز کے پچھلے حصہ یعنی دم کی نشاندہی کی ہے جو بہت اہم پیشرفت ہے ۔ اب تک بچاؤ ٹیموں نے40نعشیں سمندر سے برآمد کرلی ہیں۔ حکام کا اندازہ ہے کہ فیوز یلا یعنی جہاز کا مرکزی حصہ جہاں مسافر بیٹھتے ہیں میں بیشتر مسافروں کی نعشیں ہیں ۔ تاہم ابھی تک فیوزیلا نہیں مل پایا۔ جہاز کے ملبے اور نعشوں کی تلاش میں30جہاز حصہ لے رہے ہیں ۔

AirAsia jet tail found underwater, black box may be close

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں