جاپانی کمپنیوں میں 15 فیصد اضافہ کا ہندوستان کی جانب سے خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-18

جاپانی کمپنیوں میں 15 فیصد اضافہ کا ہندوستان کی جانب سے خیر مقدم

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان نے 2014کے دوران جاپانی کمپنیوں کے15فیصد اضافہ کا خیر مقدم کیا او ر اس بات پر زور دیا کہ وزیرا عظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کردہ مہم میک ان انڈیا ، میں جاپان ہی ایک کلیدی شراکت دار ثابت ہوگا۔ امور خارجہ کے وزیر ششما سوراج اور ان کے ہم منصوب فیمیو کشیڈا کے درمیان ہوئے چار گھنٹوں پر محیط مذاکرات کے دوران ہفتہ کے دن یہ بات کہی گئی ۔ دونوں وزراء کے ساتھ کثیر جہتی وفود بھی شامل تھے۔ سال گزشتہ مودی کا کامیاب دورہ جاپان کے بعد سے ملک میں جاپانی کمپنیوں کے زبردست اضافہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ششما سوراج نے ان کمپنیوں کے لئے خصوصی انتظامات فراہم کئے جانے پر روشنی ڈالی ۔ کشیڈا نے کہا کہ جاپانی حکومت ہندوستان کو ایک اہم شراکت دار متصور کرتی ہے جس کا اظہا ر وزیر خارجہ جاپان شینزوابے کی پہلی تقریب حلف برداری کے بعد نئی دہلی کو کئے گئے پہلے دورہ میں کیا گیا۔ دونوں وزراء نے متعدد انفراسٹرکچر پروجکٹس کا جائزہ لیا۔ خصوصی اسٹراٹیجک اور عالمی شراکت داری کے تئیں مزید تعلقاتی استحکام کے لئے باہمی سیاسی اور سیکوریٹی معاہدوں پر تفصیلی غور وفکر کیا گیا ۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ2015ء کے اوائل ہی میں ایک اجلاس منعقد کیاجائے جس میں ٹوپلس ٹوڈائیلاگ کے طریقہ کار پر معتمدین خارجہ اور معتمدین دفاع کے درمیان مذاکرات ہوں گے جو آخری مرتبہ2012ء میں ہوئے تھے ۔دونوں ملک تکنیکی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر متفق ہیں ۔ فیمیو کشیڈا نے کہا کہ اس اجلاس سے ہند۔ جاپان کے درمیان تعلقات مزید گہرے اور تاریخی ہوگئے ہیں اور ہندوستان کی ترقی اور تبدیلی میں جاپان کا اہم کردار ہوگا اور دونوں ملک سوشل گلوبل پارٹنر شپ کی بنیاد پر آگے بڑھیں گے ۔

India welcomes 15% rise in Japanese companies presence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں