غیر قانونی عبادت گاہیں منہدم کر دی جائیں - مہاراشٹرا حکومت کو ہائیکورٹ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

غیر قانونی عبادت گاہیں منہدم کر دی جائیں - مہاراشٹرا حکومت کو ہائیکورٹ کی ہدایت

ممبئی
ایجنسیاں
بمبئی ہائی کورٹ نے حکومت مہاراشٹرا اور ریاست کے تمام بلدی ادارہ جات کو ہدایت دی کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کئے گئے تمام غیر قانونی عبادت گاہوں کو منہدم کردیاجائے۔ جسٹس ابھئے اوکااور جسٹس انیل مینن پر مشتمل بنچ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹرا سے کہا کہ حکومت کی قرار داد 2011کے مطابق اس طرح کے تمام غیر قانونی عبادت گاہوں کے انہدام کو یقینی بنایاجائے ۔ بنچ نے سکریٹری محکمہ شہری ترقیات اور ممبئی میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ28فروری تک علیحدہ حلف نامے داخل کرتے ہوئے عدالت کو بتائیں کہ ریاست میں غیر قانونی عبادت گاہوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے ۔ یہ درخواست سماجی جہد کار بھگوان جی ریانی نے داخل کی ۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ تقریباً17ہزار غیر قانونی عبادت گاہوں سڑکوں کے درمیان یا فٹ پاتھ پر پائے جاتے ہیں جس سے گاڑیوں اور پیدل راہروں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ہے ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر ان غیر قانونی عبادت گاہوں کو منہدم نہ کیا گیا تو ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔

Illegal places of worship be demolished - High Court directed the Maharashtra government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں