منی شنکر ایئر کو 51 کروڑ روپے انعام دینے یعقوب قریشی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

منی شنکر ایئر کو 51 کروڑ روپے انعام دینے یعقوب قریشی کا اعلان

لکھنو
ایجنسیاں
چارلی ہیبڈو حملہ آوروں کو51کروڑ روپے انعام کی پیشکش کے بعد بی ایس پی لیڈر حاجی یعقوب قریشی نے اب کانگریس کے سینئر لیڈر منی شنکر ایئیر کو51کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر نے پیرس حملہ کے واقعہ کی جس انداز میں وضاحت کی ہے اس سے بتایاجاتا ہے کہ یعقوب بے حد متاثر ہوئے۔ ذرائع نے کہا کہ ٹیلی ویژن پر یعقوب قریشی نے جب ارنب گو سوامی کوسنا تو بے حد برہم ہوئے اور سوچا کہ ان کی زبان اور گردن پر51کروڑ روپے کا انعام مقرر کیاجائے لیکن بعد میں انہوں نے اس کے برخلاف فیصلہ کیا جب کسی نے انہیں بتایا کہ ارنب کی زبان کا اتنی ہی رقم کے عوض انشورنس ہے ۔ چنانچہ یعقوب قریشی نے یہ رقم منی شنکر ایئر کو دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایئر میاں نے جس انداز میں پیرس حملہ کی اسباب کی وضاحت کی ہے وہ مجھ جیسے مدرسہ میں تعلیم یافتہ شخص سے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔ انہوں نے ایک سنگین واقعہ کو بہت ہی معروضی انداز میں پیش کیا کہ اس پر آپ کا ذہن غور کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے ۔

Mani Shankar Aiyar justifies Paris terror attacks, BSP former MLA announces reward of Rs 51 crore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں