چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹرس کو مار گرانے نکسلائٹس کو ٹریننگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹرس کو مار گرانے نکسلائٹس کو ٹریننگ

رائے پور
پی ٹی آئی
پولیس نے ماوسٹوں کے ایک نادر ویڈیو فوٹیج کو برآمد کیا ہے جس میں باغیوں کو کمانڈو اسٹائل کی ٹریننگ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ سیکوریٹی عملہ اور وی آئی پی شخصیتوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹرس کو کس طرح مار گرایاجائے ۔ یہ ویڈیو چھتیس گڑھ کے شورش سے بدترین متاثرہ بستر ریجن سے برآمد کیا گیا ہے ۔ بظاہر ممنوعہ سی پی آئی ماوسٹ کے سکما کے جنگلاتی علاقہ کے ٹریننگ کیمپ کے اس ویڈیو میں15تا20گوریلا کیڈروں کا ایک گروپ دیکھاجاسکتا ہے جو ڈی لائٹ مشین گنس اور چھوٹے ہتھیار استعمال کرتے ہوئے ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کی مشق کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ سکما کا جنگلاتی علاقہ جنوبی بستر علاقہ میں واقع ہے جو آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کی سرحد سے متصل ہے۔ ریاستی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس( انسداد نکسلائٹ کارروائی) آر کے وج نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بستر کے مختلف مقامات سے کئی مرتبہ ایسے دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں جن میں ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنانے نکسلائٹ کی ناپاک حکمت عملی کی تفصیلات درج ہیں لیکن پہلی مرتبہ یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ انہوں نے اس کی ویڈیو کلیپنگ بھی بنائی ہے ۔ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ نکسلائٹس ایسے ٹریننگ کیمپ منعقد کررہے ہیں ۔ وج نے کہا کہ گھنے جنگلات میں ہیلی پیاڈس کے اطراف سیکوریٹی میں اضافہ کیا جائے گا اور تمام ضروری احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ماوسٹوں کو ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنانے کا موقع نہ مل سکے۔ باورکیاجاتا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ حال ہی میں لی گئی ہے ۔ اس میں ڈی فلائنگ مشین دکھائی گئی ہے جو خام لکڑی، پلاسٹک شیٹس اور درختوں کی شاخوں سے تیار کی گئی ہے جنہیں دو طرف درختوں سے رسی سے باندھا گیا ہے ۔ اس فوٹیج میں چند کیڈروں کو ڈمی فلائنگ مشین کو ایک طرف سے دوسری طرف ڈھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس طرح کوئی ہیلی کاپٹر ایک مخصوص بلندی سے ہیلی پیاڈ لینڈنگ کرتا ہے ۔زمین پر پوزیشن سنبھالے ہوئے مسلح کیڈر اس پر نیچے سے فائرنگ کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔

Video Shows Naxals Training to Shoot Down Helicopters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں