دہلی اسمبلی انتخابات میں 63 خواتین قسمت آزما رہی ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-31

دہلی اسمبلی انتخابات میں 63 خواتین قسمت آزما رہی ہیں

نئی دہلی
ایس این بی
دہلی اسمبلی انتخابات میں63خواتین بھی اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ سب سے زیادہ8خواتین بی جے پی کی ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں جب کہ17خواتین آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔ خواتین امیدواروں کی تعداد 2013ء میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے مقابلہ میں8کم ہے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں انتخاب لڑنے والی خواتین امیدواروں کی تعداد11.4فیصد تھی ۔جب کہ موجودہ انتخاب میں خواتین امید واروں کی تعداد10.6فیصد ہے۔ گزشتہ انتخابات میں کل71خواتین امید وار انتخابی میدان میں تھیں، جن میں سے3خواتین کامیاب ہوئی تھیں ۔ راجدھانی دہلی میں7فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کل673امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں610امید وار مرد ہیں جب کہ63خواتین امیدوار ہیں سال2013ء کے اسمبلی انتخابات میں کل810امیدوار انتخابی میدان مٰں تھے جن میں739مرد امیدوار تھے ۔ جب کہ71خواتین امیدوار تھیں ۔ اس بار سب سے زیادہ8خواتین کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا ہے جب کہ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں سب سے زیادہ606خواتین کو کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے انتخابی میدان میں اتارا تھا ۔ گزشتہ انتخاب میں عام آدمی پارٹٹی نے کل6خواتین امیدوار کو میدان میں اتار جن میں سے6خواتین شالیمار باغ سے وندناکماری، منگولپوری سے راکھی برلا اور پٹیل نگر سے وینا آنند کامیاب ہوئی تھیں۔ بی جے پی نے گزشتہ انتخاب میں پانچ خواتین کو انتخابی میدان میں اتار ا تھا لیکن بی جے پی کی ایک بھی خاتون امیدوار کامیاب نہیں ہوئی تھی ۔ کانگریس کی6خاتون امیدواروں میں بھی کوئی خاتون امیدوار کامیاب نہیں ہوئی تھی ۔ انتخاب میں کل3خواتین کامیاب ہوئی تھیں اور تینوں ہی عام آدمی پارٹی کی تھیں۔ اس انتخاب میں بی جے پی نے جہاں گزشتہ انتخاب میں3زائد خواتین سمیت کل8خواتین کو انتخابی میدان میں اتارا ہے وہیں کانگریس نے گزشتہ انتخاب کی 6خواتین امیدواروں کے مقابلے میں اس سال5خواتین کو میدان میں اتارا ہے ۔
عام آدمی پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں بھی6خواتین کو ٹکٹ دیا تھا اور اس بار بھی6خواتین کو ہی اتارا ہے ۔ جب کہ بی ایس پی نے گزشتہ انتخاب میں صرف ایک خاتون امیدوار کو اتارا تھا جب کہ اس بار چھ خواتین کو ٹکٹ دیا ۔ این سی پی نے گزشتہ انتخاب میں کل9امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتاا تھا جن میں سے دو خواتین کو ٹکٹ دیا تھا لیکن اس بار ایک بھی خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ سبھی نو سیٹوں پر مرد انتخابی میدان میں ہیں۔ سی پی آئی نے گزشتہ انتخاب میں10امیدوار کو انتخابی میدان میں اتار اتھا جن میں سے دو خواتین تھیں لیکن اس بار سی پی آئی نے ایک بھی خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ سی پی آئی ایم نے گزشتہ انتخاب میں 3امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا اور کسی ایک خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا تھا ۔ لیکن اس بار سی پی آئی(ایم) نے اپنے تین امیدوار وں میں سے ایک خاتون کو ٹکٹ دیا ہے ۔ دیگر رجسٹرڈ اپارٹیوں نے گزشتہ انتخاب میں کل287امیدوارا نتخابی میدان میں اتارے تھے جن میں سے34خواتین تھیں لیکن اس بار دیگر رجسٹرڈ پارٹیوں نے کل179امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں جن میں سے20 خواتین ہیں ۔ آزاد خواتین امیدواروں کی تعداد میں اس بار اضافہ ہوا ہے ۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں کل224آزاد امیدوار تھے جن میں سے25خواتین تھیں لیکن اس بار198آزاد امیدوار ہیں جن میں سے 17 خواتین ہیں۔ بی جے پی نے جن خواتین کو امیدوار بنایا ہے ان میں کرشنا نگر سے وزیر اعلیٰ عہدہ کی امیدوار کرن بیدی، شالیمار باغسے ریکھا گپتا ، تیمار پور سے رجنی ابی پٹیل نگر سے سابق وزیر کرشنا تیرتھ، نئی دہلی سے نوپور شرما ، مالویہ نگر سے ڈاکٹر نندنی فی شرما ، ترلوک پوری سے شریمتی کرن بیدی اور مہرولی سے سریتا چدھری ہیں ۔
عام آدمی پارٹی نے جن خواتین امید واروں کو میدان میں اتار ا ہے ان میں منگولپوری سے راکھی برلا، چاندنی چوک سے الکالانبا ، آر کے پورم سے پرمیلا ٹوکس ، پالم سے بھاؤنا گور، روہتاس نگر سے سریتا سنگھ اور شالیمار باغ سے وندنا کماری ہیں۔ کانگریس نے جن خواتین کو انتخاب میں اتارا ہے ان میں نئی دہلی سیٹ سے پروفیسر کرن والیہ ، منڈکا سے ریتا شوکین، راجوری گارڈن سے مناکشی چندیلیا ، گریٹر کیلاش سے شرمسٹھا مکھرجی اور گوکلپور سے کماری رنکواکو امیدوار بنایا ہے ۔

Delhi elections 2015: 63 women are in fray for the 70 seated assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں